کراچی : معروف میزبان ، ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے ۔


جی این این کے مطابق معروف میزبان ، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے، ان کے ملازم نے موت کی تصدیق کی ہے۔
ملازم کے مطابق عامر لیاقت کی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی تھی ، عامر لیاقت کےدل میں تکلیف ہورہی تھی ۔ عامر لیاقت حسین کو ان کے گھر خدادا کالونی سے ایمبولینسز کے ذریعے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، ہسپتال میں قومی رکن اسمبلی کے اہلخانہ بھی موجود تھے۔
پولیس کے مطابق ڈیڈ باڈی کا پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے انہیں سول اسپتال یا جناح اسپتال منتقل کیا جائے گا اور پھر ان کی میت ورثا کے حوالے کی جائے گی۔
عامر لیاقت حسین کے انتقال کی خبر پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ افسوسناک خبر آئی ہےرکن اسمبلی عامرلیاقت کاانتقال ہوگیاہے، ایوان کی کاروائی فوری روکنی چاہیے۔
عامر لیاقت کےانتقال کے باعث قومی اسمبلی کااجلاس کل شام 5بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عامرلیاقت حسین 5 جولائی 1971 کو پیدا ہوئے ، عامر لیاقت حسین نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل سے ایک مذہبی پروگرام سے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔
وہ سیاسی سطح پر بھی کراچی میں بے حد مقبول رہے اور متحدہ قومی موومنٹ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے، وہ 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے ممبر رہے ۔ عامرلیاقت حسین مشرف دور میں وزیرمملکت بھی رہے، 2018 میں وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
عامر لیاقت حسین گزشتہ کچھ عرصے سے نجی زندگی میں شدید مسائل سے دوچار تھے اور ان کی تیسری شادی کا اختتام بھی طلاق پر ہوا تھا۔
عامر لیاقت نے پہلی شادی ڈاکٹر بشریٰ سے کی تھیں، جن سے انہیں دو نوجوان بچے بھی ہیں، جن کی عمریں 20 سال سے زائد ہیں۔ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں تصدیق کی تھی کہ شوہر نے انہیں طلاق دے دی۔
عامر لیاقت نے دوسری شادی ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور سے جولائی 2018 میں کی تھی جو ان سے کئی سال کم عمر تھیں اور دونوں کی شادی 4 سال سے بھی کم عرصے تک چلی۔
گزشتہ سال فروری میں طوبیٰ انور نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے عامر لیاقت سے خلع لے لی ہے تاہم عامر لیاقت مسلسل اس کی تردید کرتے رہے۔
عامر لیاقت نے تیسری شادی فروری 2022 میں بہاولپور کی 18 سالہ لڑکی دانیہ شاہ سے کی تھی، جنہوں نے رواں ماہ مئی کے آغاز میں خلع کے لیے وہاں کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔
دانیہ شاہ کی جانب سے طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کے بعد عامر لیاقت نے ان کی مبینہ آڈیو اور بعد ازاں دانیہ شاہ نے بھی عامر لیاقت کی مبینہ آڈیو اور ویڈیوز لیک کی تھیں اور دونوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی لگائے تھے۔
بعد ازاں عامر لیاقت نے ہار تسلیم کرتے ہوئے دانیہ شاہ سے معافی مانگتے ہوئے پاکستان چھوڑ جانے کا اعلان کیا تھا، تاہم انہوں نے ملک چھوڑنے کی تاریخ نہیں دی تھی۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 3 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 5 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 3 days ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 3 days ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 20 hours ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 days ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 2 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 3 days ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 3 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 5 days ago


