لاہور : سابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ توقیر ضیا کاکہنا ہے کہ چئیرمین رمیز راجا درست راستے پر کام کر رہے ہیں ، انہیں کام کرنے کے لیے وقت دیں، میں نے اگر سفارش کرنا ہوتی تو تین برسوں کے لیے کرتا۔


تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیاء نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے ، کرکٹ اہم نہیں ، میرا مشورہ یہ ہے پیٹرن ملک کے حالات کو دیکھیں نہ کہ کر کٹ کو، لیکن کرکٹ کا کوئی بہت ہی بیڑہ غرق کر رہا ہو تو ضرور تبدیل کریں، اس وقت ایسا نہیں ، اس لیے حکومتی لوگوں، سینیٹرز اسمبلی ممبران کو ملکی حالات کی طرف توجہ دینی چاہیے کرکٹ کو چلنے دیں ، اس کی فکر نہ کریں۔
توقیر ضیاء نے کہا کہ مجھے رمیز راجہ کی پہلی پریس کانفرنس یاد ہے ، اس میں جو انہوں نے کہا اسی کے مطابق چل رہے ہیں، لیکن اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کا معاملہ الگ ہے ، اس کو آپ ابھی چھیڑ نہیں سکتے، جو آئین میں لکھا ہے آپ کو اس کے مطابق چلنا ہے۔
سابق چیئرمین نے کہا کہ میں نے بھی اخبار میں یہ خبر پڑی تھی کہ میں نے رمیز راجا کے لیے کسی سے دو ہفتوں کے لیے مزید کام کرنے دینے کی سفارش کی ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا میں نے رمیز راجا کے لیے کسی سے دو ہفتوں کے لیے سفارش کرنا تھی، میں نے کسی سے سفارش کرنا ہوتی تو تین برسوں کے لیے کرتا اور میں نے سفارش کرنا کس سے تھی پیٹرن تو عمران خان تھے جو وزیر اعظم نہیں رہے اور میری کیا ویلیو ہے مجھے فوج اور کرکٹ سے ریٹائر ہوئے 20 برس ہو چکے ہیں۔
توقیرضیاء نے کہا کہ پہلے شکایت یہ ہوتی تھی کہ چئیر مین کرکٹر نہیں ، اب تو کرکٹر آیا ہے ، رمیز پاکستان کرکٹ کو جانتا ہے ، کپتان رہا ہواہے ، ڈیپارٹمنٹ کھیلا ہوا ہے ، رمیز جانتے ہیں کہ گراس روٹ لیول سے کرکٹ کو کیسے اوپر لے کر جانا ہے ، مجھے امید ہے کہ رمیز راجا کے ہوتے ہو ئے اکیڈمیز کی سطح پر اچھا کام ہو گا۔ نجم سیٹھی کو بھی تین برس مکمل کرنے چاہیئں تھے ، سب کا اپنا ویژن ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، فضائی تعاون کے فروغ پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل

عالمی عدالت انصاف: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے
- 4 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی، بہتری کے لیے مہلت دے رہی ہے: حسن مرتضیٰ
- 4 گھنٹے قبل

نیشنل ورکشاپ بلوچستان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرکا سے ملاقات سے انکار
- 8 گھنٹے قبل

کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں کی کرپٹو کرنسی چھیننے کا مبینہ واقعہ، عدالت کا انکوائری کا حکم
- 6 گھنٹے قبل

کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کا بڑا نتیجہ
- 7 گھنٹے قبل

لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

نئی دہلی: گلوکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

عدالت نے عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ اور سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

ہفتے میں صرف چند دن چہل قدمی، دل کے امراض سے بچاؤ میں مددگار ، تحقیق
- 6 گھنٹے قبل