لندن : برطانیہ نے متعدی کورونا وائرس کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کی ڈائریکٹ پروازوں پر پابندی عائد کر دی، جس کے بعد دبئی سے لندن تک دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ایئر لائن روٹ بندکردیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں شناخت ہونے والےمتعدی وائرس سےبچنے کےلئےمتحدہ عرب امارات ، برونڈی اور روانڈا کو سفری پابندی کی فہرست میں شامل کررہےہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کے بعد برطانیہ ، آئرلینڈ کےرہائشی حقوق کے مالک افراد کے علاوہ کسی کوداخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ دوسری جانب برطانوی حکومت کے اعلان کے بعد ایمرٹس اور اتحاد ایئر ویز نے اپنی ویب سائٹوں پر اعلان کردیاکہ پابندی کے اطلاق کے بعد وہ جمعہ سے برطانیہ کےلیے تمام پروازیں معطل کردیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کا نیا ورژن سامنے آیا تھا ، جنوبی افریقی سائنسدانوں اور طبی حکام نے کورونا وائرس کی اس نئی قسم کی دریافت کا اعلان کیا۔کورونا کی اس قسم کو 501.V2 کا نام دیا گیا ہے جو ابتدائی تجزیے میں زیادہ تیزی سے پھیلنے والا اور جسم میں زیادہ وائرل لوڈ بڑھانے کی صلاحیت رکھنے والا ثابت ہوا ہے۔ ماہرین کی نئی قسم یہ نئی قسم برطانیہ میں دریافت ہونے والی قسم سے مختلف ہے اور اصل وائرس کے مقابلے میں زیادہ متعدی ہے۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 21 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 19 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago






