Advertisement
پاکستان

صوبائی بجٹ : پنجاب اسمبلی کے 2 الگ الگ اجلاس طلب

لاہور : پنجاب کو ایک بار  پھر آئینی بحران کا سامنا ہے، جہاں صوبائی اسمبلی کے 2 الگ الگ اجلاس ہو رہے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 15th 2022, 6:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صوبائی بجٹ : پنجاب اسمبلی کے 2 الگ الگ اجلاس طلب

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن  نے پنجاب حکومت کا بجٹ اجلاس آج دوپہر 2 بجے ایوانِ اقبال میں  طلب کر رکھا ہے ۔   جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی  کی زیر صدارت  اجلاس دوپہر 1 بجے ہوگا ۔

خیال رہے کہ گورنر پنجاب نے منگل کی رات بجٹ کے لیے بلایا گیا پنجاب اسمبلی کا چالیسواں اجلاس اس وقت ختم کر دیا تھا جب آٹھ گھنٹے گزرنے کے باوجود سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس شروع نہیں کیا ،  گورنر نے اجلاس ختم کرتے ہوئے بجٹ کا نیا اجلاس آج دوپہر دو بجے ایوان اقبال میں طلب کر لیا ہے۔

 اس حوالے سے ایوان اقبال میں بجٹ اجلاس کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ 

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے اپوزیشن لیڈر سبطین خان سے رابطہ کیا ہے جس کے دوران آج کے اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی ہے  ۔پرویز الہٰی نے اپوزیشن ارکان کو 1 بجے پنجاب اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس سے قبل پرویز الہٰی اپوزیشن ارکان سے اگلی حکمتِ عملی طے کریں گے۔

خیال رہے کہ پرویز الہی چالیسویں اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ گورنر 41واں  اجلاس بلا چکے ہیں۔ 

پاکستان کے آئین کے مطابق نیا اجلاس صوبے کا گورنر ہی کال کر تا ہے۔ بجٹ کے لیے گورنر نے اجلاس پیر 13 جون کو بلایا تھا تاہم سپیکر اسمبلی پرویز الہی نے اجلاس کو چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی معافی سے مشروط کر دیا تھا۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے ایوانِ اقبال میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔

Advertisement
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • ایک دن قبل
آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

  • 7 گھنٹے قبل
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • ایک دن قبل
پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

  • 6 گھنٹے قبل
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • ایک دن قبل
نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

  • 8 گھنٹے قبل
پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

  • 5 گھنٹے قبل
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 37 منٹ قبل
نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

  • 21 گھنٹے قبل
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • ایک دن قبل
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • ایک دن قبل
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 21 منٹ قبل
Advertisement