جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

طلباء ڈیجیٹل مہارت، فری لانسنگ سےمالی خودمختاری کاخواب پورا کر سکتے ہیں:صدرمملکت 

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کی تیز رفتار سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ابھرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹولز کو اپنانے کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

طلباء ڈیجیٹل مہارت، فری لانسنگ سےمالی خودمختاری کاخواب پورا کر سکتے  ہیں:صدرمملکت 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صدر مملکت نے گلگت میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 10 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے  کہا  کہ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر سے آراستہ کرکے مختصر عرصے میں تیز رفتار سماجی و اقتصادی ترقی حاصل کی جا سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو معیشت کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے، مختلف پیشوں میں ملازمتیں فراہم کرکے مالی طور پر بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ خواتین تعلیم حاصل کرنے کے بعد افرادی قوت کا حصہ بنیں اور کام کرتی رہیں ، ریاست اور سماج نے خواتین کی تعلیم پر بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جدید ترین آئی ٹی ٹولز سے خواتین کیلئے پارٹ ٹائم ملازمت کرنا اور گھرسے آن لائن خدمات پیش کرنا ممکن ہوگیا ہے۔

صدر نے کہا کہ خواتین کو آسان شرائط و ضوابط پر کاروباری قرضے فراہم کیے گئے ہیں، کاروباری قرضوں سے فائدہ اٹھانے والی خواتین کی تعداد کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ان کاکہنا تھا  کہ 80 اور 90 کی دہائی میں پاکستان نے اپنے بہترین انسانی وسائل کو بیرون ملک برآمد کیا، بہترین انسانی وسائل کی برآمد سے ملک میں قابل اور ہنر مند انسانی وسائل کی کمی واقع ہوئی، ملک میں ہنر مند انسانی وسائل برقرار رکھنے کے لیے سازگار حالات پیدا کیے جائیں۔

صدر مملکت نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نتیجہ خیز پیشہ ورانہ زندگی کے لیے علم اور ہنر کے ساتھ اعلیٰ اخلاقی اقدار معیارات اپنائیں۔

 ڈاکٹر عارف علوی نے مزید  کہا کہ غیر تعلیم یافتہ اور غیر ہنر مند آبادی کو علم اور ہنر فراہم کرکے قومی دھارے میں شامل کرنا معاشرے کے تعلیم یافتہ طبقوں کی اضافی ذمہ داری ہے۔ 

 

 

علاقائی

دارلحکومت کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ بجھانےکےلیےپاکستان نیوی کی مددبھی لےلی گئی، ٹینکرمیں پٹرول ہونےکی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات کاسامناہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دارلحکومت کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

اسلام آباد : اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی، ایم سی آئی کی2فائربریگیڈآگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ 

ڈپٹی کمشنراسلام آبادعرفان نواز میمن کا کہنا ہے ری فیلنگ کے لیےآنے والے ٹینکرمیں آگ لگی، آگ لگنےکی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرکو لگی آگ پر80 فیصدقابوپالیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباداورمتعلقہ اسسٹنٹ کمشنرموقع پرموجود ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ بجھانےکےلیےپاکستان نیوی کی مددبھی لےلی گئی، ٹینکرمیں پٹرول ہونےکی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات کاسامناہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

صدر پاکستان کی بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف

صدرآصف علی زرداری  نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے فائدے کیلئے کیلئے بنکنگ محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پید اکرنے کی ضرورت پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر پاکستان کی بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ سال بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے بنکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز سے آج(جمعہ) کو اسلام آباد میں ملاقات کی اور  بنکنگ محتسب نے صدر کو سالانہ محتسب رپورٹ بھی  پیش کی۔

صدرآصف علی زرداری  نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے فائدے کیلئے کیلئے بنکنگ محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پید اکرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سراج الدین عزیز نے صدر کو بریفنگ دیتے ہوئے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے میں بنکنگ محتسب کے کردار کو اجاگر کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف اور دبئی کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان میں ٹیلیفونک رابطہ

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم شہباز شریف  کی نیک تمناؤں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے اپنی نیک تمناؤں اور جذبات کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف اور دبئی کے  صدر شیخ محمد بن زید النہیان میں ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان آج (جمعہ) کی شام ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے اس بلند حوصلے، مضبوط عزم اور بے مثال کارکردگی کو سراہا جس کے ساتھ انہوں نے حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مقابلہ کیا ، انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر کی تعریف کی جنہوں نے ایک بار پھر اپنی شاندار قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اماراتی عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بھی حالیہ دنوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا اور تجویز دی کہ دونوں ممالک اس شعبے میں اپنے تعاون کو مضبوط کریں۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم شہباز شریف  کی نیک تمناؤں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے اپنی نیک تمناؤں اور جذبات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں نے کثیر جہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll