قوم کھڑی نہ ہوئی تو کوئی وزیراعظم آزاد خارجہ پالیسی نہیں بنا سکے گا : عمران خان
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خارجہ پالیسی ملک کے مفاد میں ہوتی ہے ، آج قوم کھڑی نہ ہوئی تو پاکستان کا کوئی وزیراعظم آزاد خارجہ پالیسی نہیں بنا سکے گا۔


تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بانی وکیل تھے اور آزادی پاکستان کی تحریک میں وکلا کا بڑا کردار تھا ، آج جو پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک ہے اس میں آپ کا سب سے بڑا کردار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے کہتے ہیں کہ مجھے تحریک عدم اعتماد کو قبول کرلینا چاہیے تھا، میں آپ کے سامنے حقائق پیش کرتا ہوں اور پوچھتا ہوں کہ کیا مجھے ایسا کرنا چاہیے تھا ، 7 مارچ کو پاکستان کے سفیر کو کہا گیا عمران خان روس کیوں گیا ؟، امریکی سفارت خانہ لوگوں کو بلا بلا کر میٹنگ کر رہا تھا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے تسلیم کیا کہ مداخلت ہوئی، مداخلت ہوئی تو کیا اس مراسلے پر تحقیقات نہیں ہونی چاہیے تھی؟۔
عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کے پہلے دو سال بہت مشکل تھے، دوست ممالک مدد نہیں کرتے تو پاکستان کا دیوالیہ نکل جاتا۔ جس روس کے دورے پر سازش ہوئی، اسی نے ہمیں سستی گندم اور تیل دینا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمت بڑھائی گئی اس سے ساری معیشت پر اثر پڑے گا، پیٹرول کی جو قیمت بڑھائی اس سے 30 فیصد مہنگائی بڑھے گی، تنخواہ دار طبقہ اس مہنگائی میں کیسے گزارا کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے سال میں ہماری معاشی کارکردگی 5.6 فیصد جبکہ دوسرے سال 6 فیصد تھی یعنی تین سالوں میں ہماری معاشی کارکردگی سب سے بہترین تھی۔
نیب قوانین میں ترامیم کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ یہ سب کے سامنے کہ منی لانڈرنگ کیس میں 4 افراد انتقال کرچکے ہیں، آپ کے سامنے ملک کی قانونی بالادستی کو دفن کیا جارہا ہے ۔ لک میں اس وقت قانون کی دھجیاں اُڑ رہی ہیں، بلے اب دودھ کی حفاظت کریں گے، نیب اور ایف آئی اے پر شہباز شریف بیٹھ گئے، یہ آئے انہیں نہ کوئی اندازہ تھا کہ کیا کرنا ہے، احمقانہ بیانات دیے جس کی وجہ سے مارکیٹ ڈر گئی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ تگڑا شو کرنے والا ہوں لیکن بتاؤں گا نہیں کیا کرنے والا ہوں۔ بس اتنا کہوں گا کہ آپ سب نے اس میں شرکت کرنی ہے۔
عمران خان نے وکلا برادری سے خطاب میں کہا کہ آپ سب سے اپنے ملک کی حقیقی آزادی کے لیے نکلنا ہے ، اگر اس وقت یہ یہ حکومت چلتی رہی تومجھے خوف ہے کہ یہ پاکستان کو کمزور کر کے جائیں گے ، ملک کا حال سری لنکا جیسا ہوجائے گا۔

عوام کیلئے خوشخبری،صوبائی حکومت نے 6فروری کو تعطیل کا اعلان کردیا
- 16 گھنٹے قبل

آئی سی سی نےٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا
- 12 گھنٹے قبل

ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- 16 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، جعلی ویزا نیٹ ورکس پر مشترکہ کارروائی پر اتفاق
- 16 گھنٹے قبل

متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور شوہرہادی علی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی گئی
- 14 گھنٹے قبل

لاہور:نجی ہوٹل میں آگ لگنےسے 2 افرادجاں بحق، 5 افراد زخمی، 275ریسکیو
- 16 گھنٹے قبل
ہمارے ناخنوں کے رنگ میں تبدیلیاں کن بیماریوں کی علامات کو ظاہر کرتی ہیں؟: ماہرین نے بتا دیا
- 14 گھنٹے قبل

صبا قمر پر فلمایا گیا سونگ، تنہا اکیلی ہوں،اوپیر ا سنگر سائرہ پیٹر کی آواز میں مقبول
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان اور صومالیہ کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ
- 16 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے، آج بھی ہزاروں روپے مہنگا
- 16 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 16 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ : ایران میں مظاہرین کے خلاف تشدد کی تحقیقات کی قرارداد منظور، پاکستان کا مخالفت میں ووٹ
- 18 گھنٹے قبل



.jpg&w=3840&q=75)




