عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر متعدی بیماری منکی پاکس کے پھیلائو کا مرکز یورپ رہا ہے ۔


عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اب تک عالمی سطح پرمنکی پاکس کے جتنے بھی کیسز سامنے آئے ہیں ، ان میں سے 85 فیصد یا 1500سے زائد یورپی یونین کے یورو زون کے 25 رکن ممالک میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
جرمن نشریاتی ادارے نے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر ہانس کلوگے کے حوالے سے بتایا کہ یہ بیماری صحت عامہ کے لیے خطرہ ہے اور جتنی زیادہ دیر تک منکی پاکس وائرس گردش کرتا رہے گا اس کےدائرہ اثر میں بھی اضافہ ہوگا ۔
عالمی ادارہ صحت نے بین الاقوامی سطح پر منکی پاکس کے خلاف زیادہ مربوط اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے ۔
واضح رہے کہ منکی پاکس چیچک کی طرح ایک بیماری ہے لیکن اس کی شدت چیچک سے کم ہے ۔ منکی پاکس کے متاثرہ مریض کے جسم پر چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں، اس کے علامات میں بخار، سردرد اور جسم میں تھکاوٹ ہونا شامل ہیں ۔
منکی پاکس جنگلی جانوروں خصوصا زمین کھودنے والے چوہوں اور لنگوروں میں پایا جاتا ہے اور اکثر ان سے انسانوں کو بھی منتقل ہو جاتا ہے۔

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 8 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 7 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 11 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 11 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 9 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 10 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 10 گھنٹے قبل










