Advertisement

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کیلئے میزبان شہروں کا اعلان کردیا گیا 

جینیوا: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے میزبان شہروں کا اعلان کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 17th 2022, 3:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کیلئے میزبان شہروں کا اعلان کردیا گیا 

تفصیلات کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ  ٹورنامنٹ 2026   امریکا، کینیڈا اور میکسیکو  کے 16 شہروں میں منعقد ہوگا۔

ورلڈ کپ 2026 کے میچز امریکا کے 11، میکسیکو کے 3 اور کینیڈا کے 2 شہروں میں ہوں گے۔امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کے جن شہروں میں 2026 کا فٹبال ورلڈکپ کھیلا جائے گا ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔ 

امریکا،لاس اینجلس ،ہیوسٹن ، نیویارک/نیو جرسی ، میامی، اٹلانٹا،سیٹل،سان فرانسسکو ، کانسز سٹی ، ڈلاس ، فلاڈیلفیا ، کانسس سٹی ، میکسیکو ، میکسیکو شہر ، گواڈالاجارا ، مونٹیری ، کینیڈا ، وینکوور ، ٹورونٹو شامل ہیں ۔ 

یہ پہلا موقع ہوگا کہ  2026  کے ٹورنامنٹ میں موجودہ 32 ٹیموں کے فارمیٹ کے بجائے 48 ٹیمیں شامل ہوں گی، اس کے علاوہ  پہلی بار ٹورنامنٹ تین میزبان ممالک میں منعقد کیا جائے گا۔

فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو نے  اس حوالے سے  جاری بیان میں مذکورہ شہروں کو ورلڈ کپ کی میزبانی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے  ان کے جذبے کو سراہا ، ان کاکہنا تھا کہ  یہ ممالک اور شہر مل کر اس ورلڈ کپ کو زمین کا سب سے بڑا شو بنا دیں گے۔

انھوں نے کہا ہم فٹبال کو حقیقی معنوں میں عالمی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، اس سلسلے میں یہ ورلڈ کپ گیم چینجر ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کو 2018 میں 2026 کے فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے 1994 میں ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی جبکہ  میکسیکو  1970 اور 1986 میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرچکا ہے ۔

 کینیڈا میں پہلی بار مردوں کے ورلڈ کپ کا کوئی میچ منعقد ہوگا، اگرچہ کینیڈا نے 2015 میں خواتین کے عالمی کپ کی میزبانی کی تھی۔

Advertisement
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 6 گھنٹے قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 38 منٹ قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • ایک گھنٹہ قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • ایک دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • ایک گھنٹہ قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • ایک دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • ایک دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • ایک دن قبل
Advertisement