جی این این سوشل

پاکستان

حکومت نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا 

اسلام آباد: حکومت نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس  کل  طلب کر لیا ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل  طلب کرلیا 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی ایوان میں   ان کیمرہ اجلاس تین بجے منعقد کیاجائےگا ۔  ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم قومی سلامتی امور پر بریفنگ دیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق  ارکان کو امن مذاکرات، سرحدوں کی صورتحال اوردیگر اہم سیکورٹی امورپراعتماد میں لیا جائے گا۔ 

ذرائع کاکہنا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے سے متعلق معاملہ زیربحث آئے گا ۔ ارکان کوبیرونی اورداخلی سطح پردرپیش چیلنجز پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ 

دوسری طرف قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومت نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے۔

علاقائی

طوفانی بارشوں کا امکان، وزیراعلیٰ پنجاب کا حفاظتی اور ضروری اقدامات کا حکم

مریم نواز نے نکاسی آب کیلئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طوفانی بارشوں کا امکان، وزیراعلیٰ پنجاب کا حفاظتی اور ضروری اقدامات کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طوفانی بارشوں کےامکان پرحفاظتی اورضروری انتظامی اقدامات کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا کہ نکاسی آب کے لئےتمام وسائل بروئے کار لائےجائیں۔ نکاسی آب کیلئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ لاہوراوردیگر شہروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنےکیلئے تمام ضروری اقدامات کئےجائیں، شہریوں کی مدد کیلئے ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سر انجام دیں۔

انہوں کاکہنا تھاکہ نشیبی علاقوں سےعوام کی بروقت محفوظ مقامات پرمنتقلی یقینی بنائی جائے اور عوام کو صورتحال سے پیشگی خبردارکیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور میں بارش کے باعث مہمان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن ممکن نہ ہو سکا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی 20میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ شام کو 7 بج کا 30 منٹ پر شروع ہو گا۔
سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف دو، ایک کی برتری حاصل ہے۔ لاہور میں بارش کے باعث مہمان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن ممکن نہ ہو سکا۔
واضح رہے کہ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

کھاد کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری برادشت نہیں کی جائے گی ، وزیر صنعت

وزیر صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر نے آج ایک بیان میں کہاکہ کھاد کے حقیقی ذخیرے کی دستیابی معلوم کرنے کیلئے ایک نظام وضع کیا جارہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کھاد کی قیمتوں میں  ناجائز  منافع خوری برادشت نہیں کی جائے گی  ، وزیر صنعت

صنعت وپیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسانوں کو کھاد کی خوش اسلوبی سے فراہمی کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے ۔

انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ کھاد کے حقیقی ذخیرے کی دستیابی معلوم کرنے کیلئے ایک نظام وضع کیا جارہا ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ یوریا کھاد پر ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کھاد کمپنیوں پرزوردیا کہ وہ کسانوں کو زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے سہولتیں فراہم کریں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll