تفریح
امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے چھ برس بیت گئے
کراچی: پاکستان کے معروف قوال امجد فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے چھ برس بیت گئے۔ امجد صابری کو 6سال قبل کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

امجد صابری جنوبی ایشیا کے معروف قوالوں میں شمار کیے جاتے تھے اور اُنہوں نے اپنی منقبت اور نعت گوئی سے عالمی سطح پر نام کمایا ۔ امجد صابری نے 23 دسمبر 1976 کو کراچی کے معروف قوال گھرانے میں آنکھ میں آنکھ کھولی ، انہوں نے قوالی کی ابتدائی تربیت والد غلام فرید صابری اوربڑے بھائی عظمت صابری سے لی ، فنی تعلیم وتربیت کے بعد امجد صابری نے قوالی کے شعبے میں اس انداز سے اپنی صلاحیتوں کو منوایا کہ جس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔
انہوں نے پہلی بار صرف 12سال کی عمر میں 1988ء میں اسٹیج پر پرفارم کیا ۔ اپنے والد کی زندگی میں تو انہی کے ساتھ محافل سماع میں شریک ہوتے رہے ، مگر 1994ء میں غلام فرید صابری کے انتقال کے بعد خود بطور مرکزی قوال پرفارمنس کا آغاز کیا ۔
امجد صابری نے بھارت، نیپال، امریکا اور لندن سمیت 17 سے زائد ممالک میں پرفارمنس دی ، اپنے والد غلام فرید صابری کے انتقال کے بعد امجد صابری ایک نئے روپ میں ابھر کر آئے ۔
امجد صابری کو اپنے والد کے انتقال کے بعد ان کی مشہور قوالیوں ”تاجدار حرم“ اور ”بھر دو جھولی میری“ سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی ۔
امجد فرید صابری کو 22 جون 2016 بمطابق 16 رمضان المبارک کو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا ۔
امجد صابری ایک عہد تھا ،جوگزرگیا مگر ان کا فن ہمیشہ زندہ رہے گا۔
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف کو مبارکباد
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کا اعلیٰ اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل نوازے جانے پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو سعودی عرب کی جانب سے کنگ عبدالعزیز میڈل نوازے جانے پر مبارک باد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چف کو ملنے والے ایوارڈ کو عوام اور مسلح افواج کے لیے بہت بڑا اعزاز قرار دیا۔
انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ہم سعودی عرب کی سلامتی کو پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں اور دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
We consider the security of Saudi Arabia as our own and are completely resolved to further cementing our multifaceted bilateral relationship including excellent defence cooperation. https://t.co/YqGz6Im673
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 26, 2022
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کا دورہ کیا جس میں ولی عہد محمد بن سلمان نے انہیں مملکت کے بانی کے نام سے منسوب کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جدہ میں ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور عسکری شعبوں میں تعاون کے فروغ کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے شاہ سلمان کے حکم کی تعمیل میں سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے میں جنرل باجوہ کی نمایاں کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا گیا۔
ملاقات میں سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، مملکت کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض الرویلی بھی موجود تھے۔
کھیل
آئی سی یو میں داخل ظہیر عباس کی حالت بہتر ہونے لگی
لندن: انتہائی نگہداشت وارڈمیں داخل پاکستان کےمعروف سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کی طبعیت میں بہتری آنے لگی ہے۔

ظہیر عباس کی اہلیہ ثمینہ عباس نے نجی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ ڈاکٹرز نے بہتر نگہداشت کے لیے ظہیر جو آئی سی یو میں رکھا ہوا ہے، ظہیر عباس دبئی میں کورونا کا شکار ہوئے تھے، پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے پر گزشتہ اتوار لندن منتقل کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اب ان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، ڈاکٹرز نے بہتر نگہداشت کے لیے انہیں ابھی تک آئی سی یو میں ہی رکھا ہوا ہے، ضرورت پڑنے پر دوسرے اسپتال منتقلی کا حتمی فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے۔
پاکستان
حکومت نے اتنی مہنگائی کردی جتنی ساڑھے تین سال میں نہیں ہوئی : عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ دو ماہ میں حکومت نے اتنی مہنگائی کردی جتنی ساڑھے تین سال میں نہیں ہوئی، حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھا دیا ہے۔

لاہور کے مخلتف علاقوں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ صرف امپائر کو ساتھ ملا کر الیکشن جیت سکتے ہیں ، امپائر ان کے ساتھ ہیں، پیسا بھی چل رہا ہے ، الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ، اس کے باوجود ہمیں ان کو شکست دینی ہے ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس نے غلط کام کیا تو لوگ ساری زندگی آئی جی پنجاب پر انگلیاں اٹھائیں گے ،لوٹے ضمیر بیچ کر اپنے حلقے کے عوام کی توہین کرتے ہیں، لوٹوں کو شکست دینا فرض ہے ، یہ ضمنی انتخاب میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے لٹیروں کو ملک پر مسلط کیا گیا، مشرف نے ان ساروں کی چوری معاف کی اور این آر او دے دیا، جب ان کا احتساب ہوتاہے یہ باہر بھاگ جاتے ہیں، پہلے جب ا ن کا احتساب ہونے لگا تو یہ دونوں سعودی عرب بھاگ گئے، اس بار جب احتساب ہونے لگا تو نوازشریف، ان کا سمدھی ،بیٹا بھی باہر بھاگ گیا، 30 سال تک دوخاندانوں نے ملک پر حکومت کی اور ملک کو لوٹا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ملک کی معیشت نیچے اور مہنگائی آسمان پر ہے،کیا یہ حکومت مہنگائی کم کرسکی؟ معیشت سنبھال سکی ؟ شہباز شریف نے اسپیڈ سے مہنگائی کی اور اسپیڈ سے معیشت تباہ کی، ان کا صرف ایک ہی مقصد تھا ، انہوں نے آتے ہی این آر او ٹولیا، 11 سو ارب روپے کا ڈاکا ڈالا گیا ، یہ قوم سازش کرنے والوں کو معاف نہیں کرےگی۔
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
سری لنکا میں ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسٹیٹ بینک نے 75 روپےکے نوٹ سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف کو مبارکباد
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
مہنگائی بے قابو، آٹے کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک کے بالائی علاقوں میں 30 جون سے بارشوں کی پیش گوئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی عدالت پیشی پر مریم نواز کا ردعمل
-
تجارت 2 دن پہلے
آئندہ ماہ سے مرحلہ وار مہنگی ہونے والی بجلی کی فی یونٹ نئی قیمت بتادی گئی