امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، جارحیت کاجواب دینے کے لیے تیار ہیں،وزیر اعظم
وزیراعظم شہبازشریف پاسنگ آؤٹ پریڈکےمہمان خصوصی ہیں انہوں نےگارڈآف آنرکامعائنہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی میں موجود ہیں۔
کراچی آمد پر وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔وزیر اعظم نے کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی ۔
وزیراعظم شہبازشریف پاسنگ آؤٹ پریڈکےمہمان خصوصی ہیں انہوں نےگارڈآف آنرکامعائنہ کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں کہاہےکہ پاکستان کی مسلح افواج ہرخطرےسےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ملکی دفاع مضبوط بنانےپرقوم کومسلح افواج پرفخرہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہماری افواج جیو اسٹریٹیجک ماحول میں قومی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیارہیں۔تمام مسلح افواج کسی بھی ملک کی جانب سے جارحیت کا بھر پور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ پرامن، بقائے باہمی اور ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات پر یقین رکھتے ہیں۔امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ پر امن ماحول میں ہی ترقی کا حصول ممکن ہے۔ پاکستان بحریہ ملکی سمندری دفاع میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔پاکستان نیوی ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنے والی ایک مضبوط فورس ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ قومی ترقی کےتمام منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنا ہے۔غلطی سے سبق سیکھ کر محنت اورلگن سے اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔قائداعظم پاکستان کو دنیا کےلیے رول ماڈل کے طور پر چاہتے تھے
وزیرِ اعظم سے کراچی میں ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے وفد کی بھی ملاقات ہوگی۔وزیر اعظم آج شہید بے نظیر آباد، نواب شاہ بھی جائیں گے۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کریں گے۔

27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت نے پی ٹی آئی سے حمایت طلب کرلی
- 4 منٹ قبل

پاکستان اور ایران دنیا کے لیے امن و خوشحالی اور علاقائی تعاون کے علمبردار ہیں، شہباز شریف
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ میں شرکت کے لئے باکو روانہ
- 4 گھنٹے قبل

چیئرمین سنی اتحاد کونسل و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

پاک افغان سرحدی کشیدگی کے معاملے پر شواہدکے ساتھ مطالبات ثالثوں کے حوالے کر دیئے، ترجمان دفتر خارجہ
- ایک گھنٹہ قبل

ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث پی آئی اے کی آج بھی 14 پروازیں منسوخ
- 6 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعہ کے روز اسکول کے قریب دھماکہ، 54 افراد زخمی
- 41 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
صوبائی حکومت نے8 نومبر بروز ہفتہ کوعام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 33 منٹ قبل

مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

فلپائن: تباہ کن سمندری طوفان کالمیگی کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ
- 7 گھنٹے قبل

نوابشاہ میں پیر کو حضرت سید اصغر علی شاہ کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 5 گھنٹے قبل








