دنیا
روضہ رسول ﷺپر حاضری کیلئے 2 لاکھ 14 ہزار عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں : سعودی وزارت حج
ریاض : سعودی عرب میں مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ رسول ﷺپر حاضری کےلیے اب تک 2 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ حج پروازوں کے آغاز سے اب تک مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ رسول ﷺپر حاضری کےلیے 2 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ عازمین حج مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ ایک لاکھ 30 ہزار 308 عازمین مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں جبکہ مدینہ منورہ میں موجود مختلف ممالک کےعازمین کی تعداد 83 ہزار882 ہے۔
وزارت نے کہا کہ حکام عازمین حج کی خدمت اور ان کی یادوں کو خوشگوار بنانے کے لیے 24 گھنٹے کوشاں ہے
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد یہ پہلا حج ہے جس میں بیرون ملک سے عازمین کو آنے کی اجازت دی گئی ہے، رواں سال10لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔
الحرمین الشریفین کی انتظامیہ نے اس سال حج کے لیے آپریشنل پلان کا اعلان کیا ہے ۔ عازمین کے خیرمقدم اور ان کی خدمت کےلیے 10 ہزار کارکنوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
پاکستان
بھارت کے فاشزم سے اختلاف رکھنے والے ہندوستانی کسی ملک میں بھی محفوظ نہیں، مشعال ملک
کشمیر دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں عورتوں،بچوں حتی کہ مردوں کے خلاف جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کیا جارہا ہے، معاون خصوصی برائے انسانی حقوق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کا سب سے بڑا فوجی ارتکاز کا علاقہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں دو عالمی جنگوں کے علاوہ متعدد فوجی تنازعات میں خواتین اور بچوں کے ساتھ وہ مظالم نہیں ہوئے جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر روا رکھے ہوئے ہے، کشمیر دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں عورتوں،بچوں حتی کہ مردوں کے خلاف جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کیا جارہا ہے۔
آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں اور عالمی برادری کی ذمہ داری کے موضوع پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے خبردارکیا کہ آر ایس ایس کی سرپرستی میں قائم بی جے پی کی جنونی حکومت سے یہ بعید نہیں کہ وہ اپنے فاشسٹ ایجنڈا کو آگے بڑھانے کیلئے ایٹمی ہتھیار وں کا استعمال کرنے سے بھی دریغ نہ کرے،
انہوں نے کہا کہ دنیا کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ کس قسم کی ریاست کے ساتھ اشتراک کرکے تجارت کرنا چاہتی ہے مودی کی حکومت انتخابات جیتنے اور انتہا پسند ہندوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے یاسین ملک کا عدالتی قتل کرسکتی ہے۔ یاسین ملک کو ایک جھوٹے مقدمے میں قانونی دفاع کا حق بھی نہیں دیا جارہا ہے جو دنیا کے مسلمہ انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔سید علی گیلانی جن کی وفات نظربندی کے دوران ہوئی ہے،اسی طرح سید شبیرشاہ،آسیہ اندرابی اور دوسرے رہنماء جو پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں انہیں سالہا سال سے جیلوں میں بند رکھ کہ کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو طاقت سے دبایاجارہا ہے
مشعام ملک نے کہا کہ اب تو صورتحال یہ ہوگئی ہے کہ بھارت کے فاشزم سے اختلافی رائے رکھنے والے ہندوستانی دنیا کے کسی ملک میں بھی محفوظ نہیں ہیں جس کی مثال کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہرپیت سنگھ نجرکا بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں قتل ہے۔انہوں نے کہا کہ سکھ رہنما کا کینیڈا کی سرزمین پر قتل عالمی برادی کے لیے بھارتی دہشت گردی سے خطرے کی گھنٹی ہے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ میں کل جماعتی پارلیمانی کشمیرگروپ کے وائس چیئرمین سیم ٹیری نے کہا کہ وہ اور ان کے ہم خیال اراکین پارلیمنٹ برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے کیونکہ برطانوی ریاست بنیادی انسانی حقوق کی عالمی سطح پر حمایت کرتی ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ کشمیری حق خودارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں جو تمام بنیادی انسانی حقوق میں اولیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین کا ایک قابل ذکر حصہ کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق اور ان کے حق خودارادیت کی حمایت میں کھڑا ہے اور وہ انہیں اپنی اس جدوجہد میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے غربی بریڈفورڈ سے لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور شیڈومنسٹر ناز شاہ نے کہا کہ کشمیر کی ایک بیٹی ہونے کے ناطے انہوں نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کو ہمیشہ اپنا فرض اولین سمجھا، مقبوضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے بچوں اور عورتوں کو قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں بدترین مظالم کا سامنا ہے جبکہ آزادکشمیر میں لوگوں کو اپنا کاروبار،تعلیم حاصل کرنے اور ترقی کرنے کے آزادانہ مواقع میسر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پہلی بار مظفرآباد کا دورہ کررہی ہیں اور انہوں نے یہاں دیکھا کہ مقبوضہ کشمیر کی طرح یہاں والدین کو اپنے بچوں کو سکول میں بھیجتے ہوئے ایسا کوئی اندیشہ نہیں کہ وہ زندہ واپس آئیں گے یا نہیں اور یہی مقبوضہ کشمیر اورآزادکشمیر میں بنیادی فرق ہے۔
کھیل
پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کیلیے انڈیا پہنچ گئی
پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدر آباد میں نیوزی لینڈ سے کھیلے گا ۔

پاکستانی ٹیم بدھ کو دبئی سے پرواز کے بعد بھارت کے شہر حیدرآباد پہنچ گئی ۔کپتان بابر اعظم اور ٹیم کو 20 سے زائد سیکیورٹی گاڑیوں کے ساتھ ان کے ہوٹل پہنچایا جائے گا۔ قومی ٹیم لاہور کے ہوائی اڈے سے صبح 3.20 بجے روانہ ہوئی، دبئی میں کچھ دیرقیام کے بعد حیدرآباد، بھارت کے لیے روانہ ہوئی۔
یاد رہے کہ پاکستان کی سفری ٹیم 13 سپورٹ ورکرز اور 18 کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔ پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدر آباد میں نیوزی لینڈ سے کھیلے گا ۔
پاکستان
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑعمرہ کی ادائیگی کیلیے مدینہ پہنچ گئے
نگران وزیر اعظم کل عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ روانہ ہوں گے ۔

دینہ منورہ : نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نجی دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے ۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان نے مدینہ ائیرپورٹ کے شاہی ٹرمینل پر پاکستان کے سفیر احمد فاروق،پاکستانی سفارت خانے اورجدہ قونصلیٹ جنرل کے دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
نگران وزیر اعظم کل عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ روانہ ہوں گے ۔
-
دنیا 18 گھنٹے پہلے
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دہی میں ملوث قرار دیدیا
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 100 سے زائدہلاک، 150 زخمی
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
انٹربینک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی
-
دنیا 17 گھنٹے پہلے
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اُٹھی، پروازیں معطل
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،روپیہ مزیدمضبوط ہوگیا
-
دنیا 2 دن پہلے
بائیڈن انتظامیہ اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا امریکا میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے تیار
-
علاقائی 13 گھنٹے پہلے
آشوب چشم کی وباء: پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات میں توسیع