کیلیفورنیا: پاپ موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کو دنیا سے گزرے13 برس بیت گئے لیکن ان کے گائے ہوئے گیت آج بھی پوری دنیا میں گونج رہے ہیں۔

مائیکل جیکسن 29 اگست 1958 کو امریکی ریاست انڈیانا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے صرف 5 سال کی عمر میں موسیقی کے میدان میں قدم رکھا ، ابتداء میں اپنے بھائیوں کے ساتھ بینڈ ”جیکسن فائیو“ بنایا اس دوران ”بین اور گوٹ ٹو بی دیئر “ جیسے شاندار ہٹ البم دیے ۔
صرف گیارہ برس کی عمر میں وہ ایک بہترین گلوکار اور ڈانسر کے طور پر اپنا نام منوا چکے تھے ، جیکسن 70ءکی دہائی تک دنیا کے ایک بہترین سنگر اور ڈانسر کے طور پر سامنے آئے اور پھر چھا گئے ۔
1981ءمیں ان کے کریئر کو وہ عروج حاصل ہوا جو بہت کم لوگوں کو حاصل ہوتا ہے ، انکے البم’تھرلر‘ نے ایسا تہلکہ مچایا کہ وہ دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا البم قرار دیا گیا۔
مائیکل جیکسن کی آواز کے ساتھ ساتھ ان کے انوکھے ڈانس اسٹائلز نے بھی پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کی۔
مائیکل جیکسن کی موت 25 جون 2009ءکو لاس اینجلس میں سکون آور ادویات کے بے جا استعمال کے باعث ہوئی۔ موت کے بعد جیکسن کو موسیقی کی دنیا میں وہ شہرت ملی جس کے لیے وہ اپنی زندگی کے آخری دنوں میں ترستے رہے تھے۔
کنگ آف پاپ اب ہم میں نہیں مگر ان کے گیت آج بھی دنیا بھر میں موسیقی کے شوقین افراد کو جھومنے پر مجبور کردیتے ہیں۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 17 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 21 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 20 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 17 hours ago








