اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے 65 دن میں حلقہ بندیوں کا حکم،تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نےطارق فضل چودھری کی درخواست منظور ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔


اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے 65 دن میں حلقہ بندیاں کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نےطارق فضل چودھری کی درخواست منظور ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ توقع ہے الیکشن کمیشن 65 دن میں 101 یونین کونسلز کی حلقہ بندیاں کرے گا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے وفاقی حکومت اور تمام ادارے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں گے۔ الیکشن کمیشن سے تعاون نہ ہوا تو کمیشن یہ کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست دے سکتا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی حکومت بار بار قوانین بدل کر الیکشن میں رکاوٹ ڈالتی رہی۔وفاقی کابینہ نے یونین کونسلز کی تعداد 101 کرنے کی منظوری دی ۔کابینہ فیصلے کا گزٹ نوٹیفکیشن شائع ہو چکا ہے ۔101یونین کونسلز کے فیصلے پر عملدرآمد کر کے ہی الیکشن شیڈول جاری ہونا تھا ۔
فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے 101 یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔الیکشن کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد میں تین بار حلقہ بندیاں ہو چکیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق وہ 120 دن کے اندر نئے الیکشن کا پابند تھا۔الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ وفاقی حکومت کو بلدیاتی الیکشن کیلئے تعاون کا حکم دیا جائے۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 4 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 5 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 8 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago






