اسلام آباد :پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کی جنوبی افریقہ کیلئے پہلی براہ راست پرواز قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور حکام کو لے کرآج روانہ ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی کے 6721 میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور پی سی بی کے حکام موجود ہیں ، جہاز میں قومی ٹیم کا 34 رکنی سکواڈ سوار ہے اور فلائٹ چارٹرڈ کی گئی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق قومی اسکواڈ کے ارکان میں 21 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل پاؤں کی انجری کا شکار ہوکر دورۂ جنوبی افریقہ سے باہر ہوگئے ۔قومی ون ڈے اسکواڈ میں آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے۔
?? ???#SAvPAK #HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/lkB4LuaQcp
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 26, 2021
گزشتہ روز دورہ جنوبی افریقہ میں شامل قومی اسکواڈ کے تمام 35 ارکان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی ۔ پاکستان ٹیم نے ابتدائی طور پر گزشتہ برس اکتوبر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے دورہ ممکن نہیں ہو سکا تھا۔
شیڈول کے مطابق ون ڈے میچز دو اپریل کو سینچورین، 4 اپریل کو جوہانسبرگ اور 7 اپریل کو سینچورین میں ہوں گے۔ 10 اور 12 اپریل کو ٹی20 میچز جوہانسبرگ جبکہ 14 اور 16 اپریل کو سینچورین میں کھیلے جائیں گے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اپریل میں جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال کرکٹ کی سیریز بھی کھیلے گی۔دورہ جنوبی افریقا کے بعد قومی ٹیم زمبابوے روانہ ہو جائے گی جہاں 17 اپریل سے سیریز شروع ہو گی، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے مکمل کرکے 12 مئی کو وطن واپس پہنچے گی ۔

پی ٹی اے نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کردیا
- 10 hours ago

نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم
- 7 hours ago

اوآئی سی اجلاس: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صومالی لینڈ کوریاست تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت
- 10 hours ago

اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 9 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر
- 4 hours ago

امریکی ریاست مسسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک
- 9 hours ago

اردو زبان کےمعروف شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی آج 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے
- 5 hours ago

قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا
- 7 hours ago

پاکستان نیوی فلوٹیلا کا پورٹ سلطان قابوس کا دورہ،مشترکہ مشق میں حصہ لیا
- 6 hours ago

آخری ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 4 hours ago

پاک فوج کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کا کراچی مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل
- 10 hours ago

اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
- 9 hours ago


.jpg&w=3840&q=75)


.jpg&w=3840&q=75)


.webp&w=3840&q=75)
