جی این این سوشل

پاکستان

کراچی انتخاب میں گولیاں چلیں لوگ مرے ، ضمنی انتخابات میں ایسا ہوا تو 12 رکنی اتحاد ذمہ دار ہوگا، شیخ رشید

گزشتہ روز بھی سندھ میں انتخابات کے دوران2 افراد جاں بحق ہو گئے، 13 رکنی سازشی اتحاد حکومت میں ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی انتخاب میں گولیاں چلیں لوگ مرے ، ضمنی انتخابات میں ایسا ہوا تو 12 رکنی اتحاد ذمہ دار ہوگا، شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید ، پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور خرم نواز کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی گئی۔

سیشن کورٹ اسلام آباد کا ملزمان کو 5،5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم، سیشن جج کامران بشارت مفتی نے پی ٹی آئی رہنماوں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، تھانہ کوہسار میں شیخ رشید، مراد سعید، شہریار آفریدی سمیت دیگر پر مقدمہ درج ہے۔

پیشی کے دوران سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سندھ بلدیاتی انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نوابشاہ سے بیلٹ باکس اور پریذائیڈنگ افسران اٹھاکے لے جاتے ہیں، لاہور اور فیصل آباد کے ضمنی انتخابات میں ذمہ داران بہتر انتظامات کریں، اگر 17 جولائی کو اسی طرح کی چور بازاری اور غنڈہ گردی ہوئی تو انارکی پھیلے گی۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے، معیشت دم توڑ دے گی، ایم کیو ایم کو تو کل پتہ لگ جانا چاہیے تھا،
اے این پی کو پتہ لگ گیا ، بی اے پی کہیں دکھائی نہیں دے رہی، کراچی میں انتخاب ہوئے گولیاں چلی اور لوگ مرے ہیں، ضمنی انتخابات میں اگر کوئی ایسی صورتحال ہوئی تو 12 رکنی اتحاد ذمہ دار ہوگی۔

ایک دن میں 2،2 عدالتوں میں جارہا ہوں، عالمی سازش سے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لایا گیا، عمران خان کی سیاست عدم اعتماد تحریک اور سازش سے بڑی ہے، ایم کیو ایم نے کہا کہ سندھ کے انتخابات میں بیلٹ باکس اٹھا کر لے کر گئے، گزشتہ روز بھی سندھ میں انتخابات کے دوران2 افراد جاں بحق ہو گئے، 13 رکنی سازشی اتحاد حکومت میں ہے۔

پاکستان

امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں، مسعود خان

مسعود خان نے لاس اینجلس اور کراچی کے درمیان سسٹر سٹی پارٹنرشپ کی تجویز بھی پیش کی تاکہ معاشی تعامل کو بہتر بنانے کا فریم ورک فراہم کیا جا سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں،   مسعود خان

امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک تیزی سے خطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی طرف گامزن ہے۔

سفیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گزشتہ چند سالوں میں پاکستان کی ٹیک انڈسٹری میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے اور ہم نے نہ صرف کاروبار کو آسان بنانے بلکہ انہیں بہت زیادہ منافع بخش بنانے کے لیے اصلاحات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔لاس اینجلس (ایل اے) ایریا چیمبرز کی صدر محترمہ ماریہ ایس سلینس سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی تقریباً 80 امریکی اداروں کی میزبانی کر رہا ہے اور وہ ملک کی مارکیٹ کو فائدہ مند سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں۔

پاکستان میں اربوں کی خلیجی سرمایہ کاری کو اجاگر کرتے ہوئے، سفیر نے امریکی تاجر برادری کو خلیجی ممالک کے ساتھ ہاتھ ملانے اور پاک معیشت کی جانب سے پیش کردہ منافع کو مکمل طور پر حاصل کرنے کے لیے سہ فریقی شراکت داری قائم کرنے کی دعوت دی۔


انہوں نے لاس اینجلس اور کراچی کے درمیان سسٹر سٹی پارٹنرشپ کی تجویز بھی پیش کی تاکہ معاشی تعامل کو بہتر بنانے کا فریم ورک فراہم کیا جا سکے۔

ایل اے میں 150,000 پاکستانی امریکن کمیونٹی کی موجودگی کو اجاگر کرتے ہوئے، مسعود خان نے مشاہدہ کیا کہ یہ دو طرفہ تعلقات کو مزید استوار کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد ہے۔


دونوں فریقوں نے تجارت اور کاروباری تعاملات کو بڑھانے کے لیے صنعت کے لیے مخصوص تعاون کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

 چیئرمین پی اے سی سی وقار علی خان کی قیادت میں پاکستان امریکن چیمبر آف کامرس (PACC) کے بورڈ ممبران اور تاجروں سے ملاقات کے دوران سفیر مسعود خان نے مہمان نوازی، ہوٹلوں، ہسپتالوں سمیت مختلف شعبوں میں پاکستانی امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان 10 لاکھ پاکستانی امریکی کمیونٹی کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ایک پل ہے۔ انہوں نے پاکستان میں مختلف کاروباروں اور شعبوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے اور مزید تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔


لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل میں پاک-امریکی اور امریکی کاروباری رہنماؤں، کاروباری شخصیات، بینکرز، پیشہ ور افراد اور حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران مسعود خان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی مضبوط بنیادیں ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی تندورپرروٹیاں لگانے کی تصاویر وائرل

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے دورہ کرغستان کے دوران جلالہ آباد میں خود تندورپرروٹی لگائی دکاندار کو پیسے دیئے اور روٹی لیکر روانہ ہو گئے 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی  تندورپرروٹیاں لگانے  کی تصاویر وائرل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد تندورپرروٹیاں لگانے کرغستان پہنچ گئے ۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے دورہ کرغستان کے دوران جلالہ آباد میں خود تندورپرروٹی لگائی۔دکاندار کو پیسے دیئے اور روٹی لیکر روانہ ہو گئے 

 سابق وفاقی وزیر داخلہ کی تندورپرروٹی لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وفاقی بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ، وزیر صنعت و پیداوار

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ مخصوص ملکوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے نئی منڈیاں تلاش کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ، وزیر صنعت و پیداوار

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔

لاہور میں آئندہ وفاقی بجٹ کے مشترکہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے جس کے تحت صنعت کاروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب کے لئے خصوصی پالیسیاں تشکیل دی گئی ہیں جس سے ملک میں غربت کی شرح میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ مخصوص ملکوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے نئی منڈیاں تلاش کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll