Advertisement
پاکستان

عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے سازشی بیانات کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا جائے، سپریم کورٹ سے استدعا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو اداروں کے خلاف بیان بازی سے روکا جائے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے سازشی بیانات کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کیا جائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 29th 2022, 2:05 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے سازشی بیانات کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا جائے، سپریم کورٹ سے استدعا

جی این این کے مطابق عدالت عظمیٰ سے یہ استدعا قوسین فیصل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف دائر ایک اور درخواست میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف، سابق وفاقی وزرا فواد چودھری اور شیریں مزاری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اقتدار جانے کے ساتھ ہی عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کی تحریک شروع کی، پی ٹی آئی رہنما عدلیہ، فوج اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں پر الزامات لگا رہے ہیں۔

قوسین فیصل ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ہتھکنڈے ملکی سالمیت اور بقا کے لیے خطرہ ہیں، ملکی ادارے کمزور ہوں گے تو بیرونی سازشیں کامیاب ہوسکتی ہیں۔

Advertisement
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • ایک دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 4 گھنٹے قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 6 گھنٹے قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 6 گھنٹے قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • ایک گھنٹہ قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • ایک دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 3 گھنٹے قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement