جی این این سوشل

پاکستان

راولپنڈی ضمنی انتخاب: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو کہوٹہ میں ڈیم کے افتتاح سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کو کہوٹہ میں ڈیم کا افتتاح کرنے سے روک دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

راولپنڈی ضمنی انتخاب: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو کہوٹہ میں ڈیم کے افتتاح سے روک دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور سے ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے روک دیا۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل کہوٹہ میں ڈیم کا افتتاح کرنے والے تھے۔ 

ترجمان کے مطابق مذکورہ علاقہ پی پی 7 راولپنڈی کی حدود میں شامل ہے۔

 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری سے رابطہ کیا۔ اور کہا کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے وزیراعظم نے ڈیم کا افتتاح منسوخ کردیا۔

دریں اثنا پرنسپل سیکرٹری نے وزیراعظم کا دورہ منسوخ ہونے کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب والےحلقے میں عوامی عہدیداران کا دورہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنا بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کمیشن غیرجانبدارانہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتا رہے گا۔

پاکستان

9 مئی ایک سازش کے تحت کروایا گیا تھا ، عمر ایوب

عمرایوب نے خطاب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے ہفتے کہا آئین پرسودے بازی نہیں ہوگی، ہمارا ایک پوائنٹ ایجنڈا آئین وقانون کی بالادستی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی ایک سازش کے تحت کروایا گیا تھا ، عمر ایوب

 پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری  عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 9 مئی سازش تھی، انہوں نے کہا کہ اس سازش میں مقصد صرف  نشانہ بانی پی ٹی آئی کو نشانہ بنانا  تھا۔ 

عمرایوب نے خطاب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے ہفتے کہا آئین پرسودے بازی نہیں ہوگی، ہمارا ایک پوائنٹ ایجنڈا آئین وقانون کی بالادستی ہے، فارم 47 کے  ذریعے ہمارے ایم این ایزکی تعداد کم کی گئی۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی عمرایوب کا کہنا تھا ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہئے، آئین میں واضح ہے فوج سیاست میں مداخلت نہیں کریگی، بانی پی ٹی آئی نے سیاسی قائدین سے رابطےکی ذمہ داری دی تھی ، قائدِ حذبِ اختلاف قومی اسمبلی نے کہا کہ اسد قیصرپرایک کیس ایکسرے مشین کی چوری کا بھی بنایا گیا، ایک کیس کسی کی موٹر سائیکل چوری کا بھی بنایا گیا، قتل، اغوااور دہشتگردی کے پرچے ہم پر درج کیے گئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عالمی بینک کی پاکستان سے معاشی تعاون کی یقین دہانی

فریقین نے ملکی شراکت داری کے نئے تیز تر لائحہ عمل پرکام کرنے پر اتفاق کیا تاکہ اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جاسکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی بینک کی پاکستان سے معاشی  تعاون کی یقین دہانی

عالمی بنک نے معاشی تبدیلی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے جس کا مقصد پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔

جنوبی ایشیاء کیلئے عالمی بنک کے علاقائی نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کو فروغ دینا چاہتے ہیں انہوں  نے آج(بدھ) اسلام آباد میں ایک وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ، انہوں نے وفد کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے حوالے سے بریفنگ دی جن میں ٹیکس کے پورے نظام کو ڈیجیٹائزکرنا، بجلی کے شعبے میں اصلاحات، زرعی شعبے میں فی ایکٹر پیداوار بڑھانا اور بچوں میں جسمانی کمزوری کے مسئلے کو حل کرنا شامل ہے۔

فریقین نے ملکی شراکت داری کے نئے تیز تر لائحہ عمل پرکام کرنے پر اتفاق کیا تاکہ اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جاسکے ، وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے شہبازشریف نے پاکستان کی ترقی میں عالمی بنک کے کردار کوسراہا۔

فریقین نے طویل المدتی مرکوز شراکت داری کے حوالے سے روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا جس میں پیشرفت کے تعین اور مطلوبہ نتائج کا حصول یقینی بنانے کیلئے سالانہ جائزہ طریقہ کار شامل ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی آج پاکستان پہنچیں گیں

 اسلام آباد میں وزیر مملکت وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی آج پاکستان پہنچیں گیں

قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کل پاکستان کے دورہ پر پہنچیں گے۔

وزیر مملکت وزیر اعظم اور قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن کے خصوصی ایلچی کے طور پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

 اسلام آباد میں وزیر مملکت وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ اور کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات ہیں۔دونوں ممالک کے تعلقات کی خصوصیت اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور دوروں پر مشتمل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll