جی این این سوشل

پاکستان

قیام پاکستان کے 75 سال : خصوصی ’’لوگو‘‘ جاری

اسلام آباد: فاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب   نے بتایا ہے کہ قیام پاکستان کے 75سال،’’عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان‘‘ کے عنوان سے خصوصی ’’لوگو‘‘ جاری کردیا ہے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قیام پاکستان کے 75 سال :  خصوصی ’’لوگو‘‘ جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں  کہا ہے کہ قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے پر ڈائمنڈ جوبلی کی خوشیوں اور مبارک موقع پر ’’عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان‘‘ کے عنوان سے خصوصی ’’لوگو‘‘جاری کردیا ہے .

انہوں نے کہا کہ  یہ پاکستان سے محبت اور اس عزم کی تجدید ہے کہ ہمارے بہادر اور عظیم بزرگوں اور شہدا نے جس عزم سے پاکستان بنایا تھا، اسی عزم کے ساتھ معاشی طور پر اسے مضبوط اور خودانحصار، فلاحی مملکت اور دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنائیں گے۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس کا مقصد ہے کہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد حاصل ہوں اور عوام کی زندگیوں میں وہ آسانیاں آئیں جن کا خواب برصغیر کے مسلمانوں نے دیکھا تھا۔ معاشی خود انحصاری کے وژن سے پاکستان کے نوجوان حقیقی معنوں میں قوم کے معمار بنیں گے، قومی ترقی کے ثمرات پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم، روزگار، کاروبار اور زندگی کے تمام شعبوں میں ہراول دستہ بنیں گے، ہم اپنے نوجوانوں کو فیصلہ ساز بنائیں گے۔

مریم اورنگزیب  نے کہا کہ قیام پاکستان کی طرح ایک اسلامی فلاحی، ترقی یافتہ اور معاشی طور پر خودمختار پاکستان کا خواب بھی سچ ہو کر رہے گا۔

 

 

پاکستان

صدر مملکت نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، تینوں مسلح افواج کے سینئر حکام ، غیر ملکی سفارتکاروں کی کثیرتعداد موجود تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو بہترین انتظامی کارکردگی پر نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا ۔

ایوان صدر میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، تینوں مسلح افواج کے سینئر حکام ، غیر ملکی سفارتکاروں کی کثیرتعداد موجود تھی ۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بہترین انتظامی کارکردگی ، ترکیہ میں امن و استحکام اور پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات میں اہم کردار ادا کرنے پر ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا ۔

قبل ازین صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیف آف ترکیے جنرل سٹاف جنرل میتن گوراک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ  پاکستان اور ترکیے کے درمیان روڈ اور ریلوے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ،دوطرفہ روڈ اور ریلوے روابط سے عوامی روابط میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو باہمی فائدے کیلئے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ترکیے کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 500 اضافے کے بعد 2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

10گرام سونا 429 روپے مہنگا ہوا، 2 لاکھ 14 ہزار935 روپےکا ہوگیا۔

یاد رہے سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد گزشتہ روزسونا 1700 روپے تولہ سستا ہوا تھا۔

دوسری جانب ایس پی اے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 286.37 ریال، 22 قیراط ایک گرام 262.51 ریال،18 قیراط ایک گرام214.78 ریال رہی اور ہ 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 250.24 ریال رہے۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,402.29 ریال، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,516.68 اور 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,745.47 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 287,988 ریال میں دستیاب رہا۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2380 ڈالر فی اونس پر فروخت ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر صورت ممکن بنائیں گے ، وزیر داخلہ

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر  صورت ممکن بنائیں گے  ، وزیر داخلہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں نیکٹا کے ہیڈ کوارٹرز میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ مشترکہ آپریشن کے ذریعے کچے کے علاقے سے شرپسند عناصر کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشنز کے لیے ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنے محکموں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اس سلسلے میں صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

واضح رہے وزیر داخلہ نے انسداد سمگلنگ آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کو سمگلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll