جی این این سوشل

تفریح

دنیا کا خوبصورت ترین مرد کون؟

لندن : برطانوی اداکار روبرٹ پیٹین سن سائنسی طور پر دنیا کے خوبصورت ترین مرد قرار پائے ہیں۔  

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دنیا کا خوبصورت ترین مرد کون؟
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چہرے کی ساخت کی خوبصورتی ناپنے والے یونانی فارمولا ’گولڈن سیکشن‘ کے تحت روبرٹ بینٹن سن 92.15 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر آئے ہیں۔

اس فہرست میں دوسرا نمبر سوپر مین کا کردار نبھانے والے اداکار ہینری کیول کا ہے۔ یونانی فارمولے کے تحت وہ 91.64 فیصد خوبصورتی کے معیار پر پورے اترتے ہیں۔

ہالی ووڈ کے اداکار بریڈلی کوپر گولڈن سیکشن فارمولے کے تحت تیسرے نمبر آئے ہیں۔ ان کے چہرے کی ساخت سائنسی فارمولے کے تحت 91.08 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ یونانی فارمولے کے تحت امبر ہرڈ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ہیں۔

 
 

پاکستان

عمران خان خاتون جج کی عدالت میں گئے اور معذرت کی، وکیل سلمان صفدر

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سیشن کورٹ اسلام آباد میں سماعت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان خاتون جج کی عدالت میں گئے اور معذرت کی، وکیل سلمان صفدر

خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے وکیل نے دلائل میں کہا ہے کہ عمران خان خاتون جج کی عدالت میں گئے اور معذرت کی، اگر جج زیبا چوہدری کیس چلانا چاہتی تو عدالت میں موجود ہوتیں۔کوئی لائحہ عمل دیں کہ عدالت نے کیا کرنا ہے، میں بحث کرکے چلا جاتا ہوں، ہوتا کچھ نہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی۔ سول جج محمد مرید عباس نے کیس کی سماعت کی۔ چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ 

سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ کوئی لائحہ عمل دیں عدالت نے کیا کرنا ہے۔ میں بحث کر کے چلا جاتا ہوں ہوتا کچھ نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنے دلائل دیں اس معاملے کو ہم دیکھ لیتے ہیں۔

سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میری گزارش ہے کہ مجھ پر ایک احسان کریں جو کیس نہیں بنتا اس میں نہیں رہنا چاہیے، جب عدالت میں بحث شروع ہوئی تو پراسیکوشن نے مزید جرم شامل کر لئے، اسلام آباد ہائی کی جانب سے دہشت گردی کے دفعات ختم کردئیے گئے تھے، چئیرمین پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو دھمکایا.

چئیرمین پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ شرم کرو ڈی آئی جی تمہیں نہیں چھوڑنا، تم پر کیس کرنا ہے، خاتون جج کو کہا کہ آپ کے اوپر ایکشن لیں گے، لیکن اس کے محرکات کیا تھے وہ دیکھنا بھی ضروری ہے، کیا یہ کیس چل سکتا ہے یا نہیں؟ یہ عدالت نے دیکھنا ہے۔ 

وکیل نے مزید کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اسلام آباد میں چالیس سے زیادہ کیسز ہیں، پی پی سی کا کوئی جرم نہیں جس کا الزام چئیرمین پی ٹی آئی پر نہیں، کمپلینٹ کا کردار ایک حد تک رہنا تھا درخواست گزار کبھی عدالت پیش نہیں ہوا نہ آج موجود ہے، درخواست گزار کی جانب سے استعمال کئے گئے الفاظ ظاہر کرتے ہیں کہ چئیرمن پی ٹی آئی نے قانونی کارروائی کا عندیہ دیا۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے اپنے دلائل مکمل کر لئے جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

دونوں ٹیموں کےدرمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 3 دسمبر سے ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

لندن: انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)کے اعلامیے کے مطابق برطانوی مینز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 3 دسمبر سے ہوگا جوسر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے میچ 6 دسمبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 9 دسمبر کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز میں برطانوی ٹیم کو وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر لیڈ کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت شائی ہوپ کریں گے۔ ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا۔

پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کادوسرا میچ 15 دسمبر کو گریناڈا، تیسرا میچ 17 دسمبر کو گریناڈا ، چوتھا میچ 20 دسمبر کو ٹرینیڈاڈ جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو ٹرینیڈاڈ میں ہی کھیلا جائے گا

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج نے غرب اردن سے ہزاروں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں رام اللہ کے مغرب میں واقع بیتونیہ اور کفر عین نامی قصبوں پر دھاوا بول دیا اور 2 نوجوانوں کو گولی مار دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج نے  غرب اردن سے ہزاروں فلسطینیوں  کو گرفتار کر لیا

غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے باوجود مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکومت نے غزہ میں یرغمالیوں کے بدلے میں چند درجن فلسطینیوں کو رہا کیا مگر دوسری طرف اسرائیلی فوج نے غرب اردن سے حالیہ چند دنوں میں سینکڑوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران اور اسیران کلب نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سات اکتوبر سے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شروع کی گئی گرفتاری مہم کی تعداد 3,200 سے زیادہ فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر نوجوانوں کو ان کے گھروں سے یا اسرائیلی چوکیوں سے اٹھایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں رام اللہ کے مغرب میں واقع بیتونیہ اور کفر عین نامی قصبوں پر دھاوا بول دیا اور 2 نوجوانوں کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیتونیہ پر دھاوا بول دیا اور عوفر جیل کے آس پاس موجود فلسطینیوں پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ قیدیوں کی چوتھی کھیپ کی رہائی کے لیے جیل کے قریب جمع تھے۔

 

اسرائیلی فورسز نے شمالی مغربی کنارے میں قلقیلیہ پر بھی دھاوا بول دیا، ایک نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ گذشتہ روز بھی اسرائیلی فورسز نے الخلیل کے مشرق میں واقع قصبے بنی نعیم میں چھاپوں اور دراندازی کے واقعات میں 26 افراد کو گرفتار کر لیا۔

غرب اردن میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ سات اکتوبر سے جاری ہے۔ گذشتہ جمعہ کو حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کے بعد اب تک تقریباً 68 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا گیا ہے جب کہ اس دوران 150 فلسطینیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll