جی این این سوشل

پاکستان

ضمنی الیکشن میں پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

بیس حلقوں میں پولنگ 17 جولائی کو شیڈول ہے، یہ نشستیں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کیوجہ سے خالی ہوئی تھیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ضمنی الیکشن میں  پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخانات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن کا انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

بیس حلقوں میں پولنگ 17 جولائی کو شیڈول ہے، یہ نشستیں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کیوجہ سے خالی ہوئی تھیں۔

پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے بیس حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران سے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات مانگ لیں جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن پرلاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس بلانے کابھی فیصلہ کیا ہے جس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سمیت سیکیورٹی حکام شریک ہونگے، اجلاس میں ضمنی الیکشن کےلئے سیکیورٹی پلان فائنل کیا جائیگا۔

پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں کےلئے 50 لاکھ بیلٹ پیپرزشائع ہوں گے، 3129 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے جبکہ کل 45 لاکھ 79 ہزار 943 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

دنیا

شیخ محمد بن زید النہیان کا حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی فوری امداد کا حکم

انہوں نے مقامی اداروں کے تعاون سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سخت موسم سے متاثرہ تمام خاندانوں کو ضروری مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیخ محمد بن زید النہیان کا حالیہ بارشوں  سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی فوری امداد کا حکم

دبئی : متحدہ عرب امارات دبئی  کے شیخ محمد بن زید النہیان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں اور رہائشیوں کا تحفظ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے حال ہی میں ملک بھر میں خراب موسمی حالات کے دوران لوگوں کی جانب سے دکھائے جانے والے شعور اور ذمہ داری کی سطح کو بھی سراہا۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق شیخ محمد بن زید النہیان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں بنیادی ڈھانچے کی حالت کااز سر نو جائزہ لینے پر تیزی سے کام کریں اور ملک میں ریکارڈ بارشوں کے بعد ہونے والے نقصانات کے اثرات کو کم سے کم کریں۔

انہوں نے مقامی اداروں کے تعاون سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سخت موسم سے متاثرہ تمام خاندانوں کو ضروری مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

شیخ محمد بن زید النہیان نے غیر معمولی حالات کے دوران ریسکیو اور انخلا کی کارروائیوں کا انتظام کرنے پر قومی اور مقامی ایمرجنسی اور کرائسس ٹیموں کے اراکین اور مختلف حکام کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کوششوں سے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ میں مدد ملی ہے۔شیخ محمد بن زید النہیان موسمی حالات کے دوران متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی طرف سے یکجہتی کے جذبے کے اظہار پر بھی روشنی ڈالی اور اسے متحدہ عرب امارات کی شناخت کا حقیقی جوہر قرار دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع

عدالت کی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کر دی ۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت انسداد دہشتگردی کے جج ارشد جاوید نے کی۔

عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اس کے علاوہ عدالت نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو آئندہ سماعت پر ضمانت کی تینوں درخواستوں پر دلائل پیش کرنے کا حکم دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ نے فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرار داد ویٹو کردی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں15 میں سے 12 ارکان نے حمایت کی، برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ نے فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرار داد ویٹو کردی

اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکہ نے فلسطین کو مکمل ریاست کی رکنیت دینے کی قرار داد ویٹو کردی۔

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کے حوالے سے الجزائر کی طرف سے قرار داد پیش کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق15 رکنی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران 12 ارکان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کی حمایت کی۔ برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ نے قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ امریکا نے درخواست کو ویٹو کردیا۔

امریکہ کے اتحادی فرانس، جاپان اور جنوبی کوریا نے بھی اس قرار داد کی حمایت کی۔اس قرار کے حق میں آنے والے ووٹوں کو غیر ملکی میڈیا فلسطین کی جیت بھی قرار دے رہا ہے۔

اس قرار داد میں تجویز دی گئی تھی کہ اقوام متحدہ کے 193 اراکین جہاں کوئی ویٹوز کی پاور نہیں، وہاں فلسطین کو 194 واں ممبر تسلیم کیا جائے۔

اس حوالے سے فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکا کی جانب سے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کرنے کی مذمت کرتے ہوئے امریکی اقدام غیر منصفانہ اور غیر اخلاقی قرار دیا۔

دوسری جانب اسرائیل کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں شرمناک تجویز مسترد کردی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر فلسطینی ریاست کو انعام نہیں دیا جائے گا، اسرائیلی وزیر خارجہ نے ویٹو کرنے کے امریکی اقدام کی تعریف کی۔

واضح رہے 140 ممالک نے فلسطین کو تسلیم کر لیا ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں مزید ممالک بھی اس فہرست میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll