اسلام آباد:قومی اسمبلی میں تنخواہ دار طبقےکے لیے نئی ٹیکس شرح سے متعلق ترامیم منظورکرلی گئیں جن کے بعد بجٹ میں تنخواہ دارطبقے پر ریلیف ختم ہوگیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں تنخواہ دار طبقےکے لیے نئی ٹیکس شرح سے متعلق ترامیم منظورکرلی گئیں جن کے تحت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ریلیف ختم کردیا گیا ہے۔
نئی ترامیم کے تحت ماہانہ 50 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں پر 2.5 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہوگا جبکہ 50 ہزار روپے یا اس کم تنخواہ لینے والوں پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا،1 لاکھ سے 2 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے ملازمین پر 15 ہزار روپے فکس ٹیکس سالانہ، 1 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 12.5 فیصدکی شرح سے ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا۔
اسی طرح 2 سے 3 لاکھ روپے تنخواہ لینے والے ملازمین پر 1 لاکھ 65 ہزار سالانہ جبکہ 2 لاکھ روپے سےاضافی رقم پر 20 فیصد ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا، ماہانہ 3 سے 5 لاکھ روپے تنخواہ پانے والوں پر 4 لاکھ 5 ہزار روپے سالانہ ٹیکس جبکہ 3 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 25 فیصد ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا۔
نئی ترامیم کے تحت 5 سے 10 لاکھ روپے ماہوار تنخواہ لینے والوں پر10 لاکھ روپے سالانہ اور 5 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 32.5 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا گیا ہے، علاوہ ازیں ماہانہ 10 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ لینے والوں پر 29 لاکھ روپےسالانہ جب کہ 10 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 35 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہوگا۔
واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا ہے جس میں درآمدی موبائل فونز پر لیوی عائد کی گئی ہے جبکہ پیٹرولیم لیوی میں بھی مرحلہ وار 50 روپے اضافےکی منظوری دی گئی ہے۔
پی ایس ایل 10: بقیہ میچز 17 مئی سے شروع کروانے کا فیصلہ
- 10 hours ago

پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ مزید کارروائی نہیں ہوگی ، نریندر مودی
- 9 hours ago

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 16 hours ago

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 16 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- 17 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 14 hours ago

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہداکیلئےپیکیج کا اعلان
- 11 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 16 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 15 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 16 hours ago

قومی اسمبلی سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- 12 hours ago

جنرل عاصم منیر کی سی ایم ایچ آمد،معرکہ حق کےزخمیوں کی عیادت
- 10 hours ago