جی این این سوشل

پاکستان

عدالتی فیصلے سے پنجاب میں 3 ماہ سے جاری آئینی بحران ہمیشہ کیلئے ختم ہوگا، حمزہ شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، فیصلے سے پنجاب میں 3 ماہ سے جاری آئینی بحران ہمیشہ کیلئے ختم ہوگا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عدالتی فیصلے سے پنجاب میں 3 ماہ سے جاری آئینی بحران ہمیشہ کیلئے ختم ہوگا، حمزہ شہباز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنی انا کی تسکین کیلئے صوبہ کو آئینی بحران میں دھکیلا جس کا سب سے زیادہ نقصان صوبے کے عوام کو اٹھانا پڑا ۔

انہوں نے کہا کہ سیاست برائے سیاست کا قائل نہیں ، سیاست کو خدمت کا درجہ دیتا ہوں ، مخلوق خدا کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا زندگی کا مقصد ہے۔ دکھی انسانیت کی تکالیف کا مداوا میری سیاست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ چینلجز کا مقابلہ کیا ہے ،آئین اور قانون کے ماروا کوئی اقدام نہیں کیا ،اس سے کھلواڑ کرنے والوں کے چہرے قوم کے سامنے ہیں۔

پاکستان

وزیر اعظم اور صدرمملکت کا پاکستان کے لیے انتھک محنت کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین

مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حالات زندگی بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم اور صدرمملکت کا پاکستان کے لیے انتھک محنت کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین

محنت کشوں کےعالمی دن کےموقع صدرمملکت  آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نےخصوصی پیغام جاری کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ محنت کشوں کی صحت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حالات زندگی بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے،موجودہ مہنگائی نے مزدور طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔

صدر مملکت آصف زرادی کا کہنا تھا کہ آج ہم مزدور کے وقار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان میں محنت کش اور مزدور طبقے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پالیسیوں کے نفاذ میں ریاست کا اہم کردار ہے،ملکی ترقی کے لیے مزدوروں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔

صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے انتھک کوششیں کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ڈی جی خان میں پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

جھنگی چوکی پر تعینات 07 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی جی خان میں پولیس  نے  چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

ڈی جی خان میں پولیس کے جوانوں نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، جھنگی چوکی پر تعینات 07 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کیا تھا جسے پولیس نے ناکام بنایا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق  دہشت گرد جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے تعینات اہلکاروں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے، 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر مختلف اطراف سے شدید حملہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ، لیزر لائٹ گنز سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا، پولیس جوانوں کی زبردست مزاحمت کے بعد ایمونیشن ختم ہونے پر دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ  زخمیوں میں اے ایس آئی عمران، کانسٹیبلز محمد عامر، عاشق زین، رحمت اللہ، ثنا اللہ، ایلیٹ کانسٹیبل طارق شامل ہیں، شدید زخمی ایلیٹ کانسٹیبل شاہد منظور کو علاج معالجے کیلئے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق آر پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او ڈی جی خان نے 02 روز قبل چوکی کا دورہ کیا، تعینات نفری کو حملہ کے تھریٹ سے آگاہ، دفاعی اقدامات کی ریہرسل کروائی تھی اور جھنگی چوکی کو اضافی نفری، ضروری آلات اور اسلحہ بھی پہلے ہی فراہم کر دیا گیا تھا۔

آئی جی پنجاب نے جھنگی چوکی پر تعینات پولیس جوانوں کا پوسٹ کا کامیابی سے دفاع کرنے پر شاباش دی ، آئی جی پنجاب نے آر پی او اور ڈی پی او ڈی جی خان کو زخمی پولیس افسران اور اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کردی ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشتگردوں کو کبھی ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی ڈیرہ غازی خان حملہ کی اطلاع ملتے ہی مزید کمک لے کر موقع پر پہنچے، جھنگی چوکی پر تعینات 07 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے، ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ ایس او یو کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

فیلڈ ہسپتالوں کا منصوبہ کامیاب بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب  نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

فیلڈ ہسپتالوں کے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتالوں کا منصوبہ کامیاب بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، میں نے اور نواز شریف نے ایک خواب دیکھا تھا کہ لوگوں کو صحت کی سہولت گھر کی دہلیز پر میسر ہو آج وہ خواب پورا ہو گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتالوں میں او پی ڈی، حفاظتی ٹیکہ جات اور زچہ بچہ کی سہولت میسر ہو گی، فیلڈ ہسپتال میں لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی ہوں گی جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں سرجری کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 6 ہفتوں میں چاروں اطراف فیلڈ ہسپتال کھڑے کردیئے، فیلڈ ہسپتال دیہی علاقوں میں بھی پہنچیں گے، فیلڈ ہسپتال وہاں سہولت فراہم کریں گے جہاں کوئی ہسپتال نہیں،فیلڈ ہسپتال میں عوام کو طبی سہولیات میسر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں، آج سے پہلے کنٹینرز صرف جلاؤ ، گھیرا ؤ اور بل پھاڑنے کیلئے استعمال ہوتے تھے، اب فیلڈ ہسپتالوں میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ہو گی، فیلڈ ہسپتالوں میں وہ تمام سہولیات میسر ہوں گی جو ایک کلینک میں ہوتی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 32 فیلڈ ہسپتال آج پنجاب بھر میں پھیل جائیں گے، آج پہلے فیلڈ ہسپتال کے ساتھ بہاولپور جار ہی ہوں، میری ویڈیوز پر تنقید کرنے والے کمروں سے نکل کر عوام کی خدمت کریں تاکہ ان کی بھی ویڈیوز بنیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll