جی این این سوشل

پاکستان

صدر مملکت نے فنانس بل کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس بل 2022ء کی منظوری دے دی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر مملکت نے فنانس بل  کی منظوری دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس بل 2022ء کی منظوری دے دی ہے۔ 

اس حوالے سے صدر پاکستان کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صدر عارف علوی نے فنانس بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 73 اور 75 کے تحت دی ہے۔

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کا چلاس بس حادثے پر اظہار افسوس

 صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری 
 کا چلاس  بس حادثے پر اظہار افسوس

اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری نے چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی جنرل الیکشن پر جاری وائٹ پیپر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا

نی پی ٹی آئی نے عدلیہ سے درخواست کی کہ ہمارے کیسز پر جلد فیصلہ کریں، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی جنرل الیکشن پر جاری  وائٹ پیپر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ سے جنرل الیکشن پر ہمارے جاری کیے گئے وائٹ پیپر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی بات نہیں ہو رہی، اگر ہوئی تو بانی پی ٹی آئی بتائیں گے، ہمارے پاس ڈائیلاگ کے لیے کوئی پیغام نہیں آیا، ہمارے سارے کیسز سیاسی بنیادوں پر ہیں، ان کو کیسز میں کچھ نہیں مل رہا، یہ ایک اور بوگس کیس بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے استدعا کی ہے کہ ہمارے کیسز مزید التواء میں نہ رکھیں، انصاف وقت پر نہ ملنا بھی ناانصافی ہے، بانی پی ٹی آئی نے عدلیہ سے درخواست کی کہ ہمارے کیسز پر جلد فیصلہ کریں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہم چھ ججوں کے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ گئے، عمران خان عدلیہ کی آزادی کے لیے جیل گئے۔ چیف جسٹس کی بات" میرے ہوتے مداخلت نہیں ہوئی" کے جواب میں بانی چیئرمین نے کہا کہ جہاں مداخلت ہونی تھی وہاں ہوئی سندھ ، لاہور ، پشاور ،کوئٹہ تمام ہائی کورٹ نے کہا مداخلت ہورہی ہے، سپریم کورٹ کے ججوں نے مانا کہ مداخلت ہورہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 8 تاریخ کو سپریم کورٹ کے سامنے ہمارا مخصوص نشستوں کا کیس ہے امید کرتے ہیں آئین کے مطابق ہمیں یہ نشستیں ملیں گی ۔ وائٹ پیپر پر خان صاحب نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ خان صاحب نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ جنرل الیکشن پر ہمارے جاری کیے گئے وائٹ پیپر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ پتہ چلے کس نے یہ دھاندلی کروائی کس طریقے سے ہمیں کروایا گیا

گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صاحب پر سارے کیس سیاسی ہیں ،اب کوشش کررہے ایک اور کیس بنائیں تاکہ عمران خان صاحب کو زیادہ دیر اندر رکھ سکیں عمران خان نے استدعا کی ہے کہ ہمارے جتنے بھی کیس پینڈنگ ہیں ان کا جو بھی فیصلہ کرنا کر لیں، ایک کیس میں اتنی تاخیر کی جاتی ہے کہ پراسکیوشن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو جاتے فیصلے تک نیا کیس بنا لاتے

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

مانسہرہ، ہزارہ ایکسپریس کے قریب ملزمان کی ہائی وے پولیس پر فائرنگ

فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 2 زخمی،ملزمان فرار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مانسہرہ، ہزارہ ایکسپریس کے قریب ملزمان کی ہائی وے پولیس پر فائرنگ

مانسہرہ میں ہزارہ ایکسپریس وے پرگاڑی کا چالان کرنے پرملزم نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کی زد میں آکر ہائی وے پولیس کا سب انسپکٹرعامرشہید ہو گیا جبکہ سپاہی نوید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور سے مانسہرہ آنے والی مہران کار کا چالان کاٹنے پر پیش آیا۔

شہید ہونے والے انسپکٹر اور زخمی اہلکار کو کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردیا ہے۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئےعلاقے کوگھیرے میں لےلیا، جبکہ جگہ جگہ ناکہ بندیاں بھی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll