اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں عمران خان دور کی کرپشن سامنے لانے کے لئے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق انہوں نے وفاقی وزیر اور ن لیگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران توانائی کے شعبے سے متعلق امور کی چھان بین کے لئے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تشکیل دیا جانے والا کمیشن توانائی کے شعبے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے گا، کمیشن کی تمام کارروائی میڈیا اور عوام کے لئے اوپن ہوگی تاکہ حقائق کا پتہ چلے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کمیشن توانائی کے شعبے میں ہونے والے نقصانات کے حقائق سامنے لائے گا، اضافی بیرونی قرضے لینے کی وجوہات بھی سامنے لائی جائیں گی۔
مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے بد ترین بحران کا سامنا ہے، نومبر/ دسمبر 2021 میں توانائی بحران کی نشاندہی کر دی گئی تھی، لوڈ شیڈنگ سے عوام اور صنعتیں متاثر ہو رہی ہیں۔

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 12 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 11 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 11 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 12 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 11 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 10 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 13 گھنٹے قبل