جی این این سوشل

پاکستان

لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار 

لاہور :لاہور ، کراچی  سمیت ملک کے کئی شہروں میں ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں  میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی ، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی  سے کھل اٹھے اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ۔ 

لاہور ، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت مری، گلیات، ایوبیہ ، نتھیا گلی میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی ، لاہور میں  علی الصبح  مطلع ابر آلود ہونے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا، راولپنڈی اسلام آباد کے گرد و نواح میں بھی بارش ہوئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق  اسلام آباد میں آج  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ  جبکہ ذیادہ سے ذیادہ 36 سینٹی گریڈ تک رہے گا ۔ 

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم  جبکہ بالائی اضلاع میں شدید بارش متوقع ہے جبکہ گلگت بلتستان کشمیر میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ 

  محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کشمیر میں ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا  اور بلوچستان کے  بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ 

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، آج بھی شہر میں بوندا باندی، ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ کل رات سے شہر میں تیز بارش ہونے کی پیش گوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی بھارت سے سسٹم آج رات پاکستان کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا، جب کہ سندھ میں کل سے یہ سسٹم فعال ہو جائے گا، جو کراچی میں بھی اثر انداز ہوگا، جس سے کراچی میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان اور اربن فلڈ کا خدشہ ہے۔

یہ سسٹم 3 جولائی کو تھرپارکر، اندرون سندھ تیز بارش کا سبب بنے گا، جب کہ کراچی میں بارش کا ہیوی اسپیل 3 جولائی کی صبح شروع ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان

پاکستانی طلبہ پر تشددکا معاملہ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج کرغزستان روانہ ہوں گے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی طلبہ پر تشددکا معاملہ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج کرغزستان روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف نےنائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بشکیک، کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ  وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے۔دونوں وزراء آج خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک روانہ ہوں گے۔

نائب وزیرِ اعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار بشکیک میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور زخمی طلباء کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ پاکستانی طلباء کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی معاملات کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف گزشتہ روز مسلسل صورت حال کا جائزہ لیتے رہے اور بشکیک میں پاکستانی سفیر سے بھی رابطے میں رہے جب کہ صورت حال تسلی بخش ہونے کے باوجود پاکستانی طلبہ کو ضروری تعاون اور سہولت کی فراہمی کے لیے یہ وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سم کی بندش سے بچیں،نان فائلرز فوری گوشوارے جمع کرائیں، ایف بی آر کی تنبیہ

پہلے مرحلے میں نان فائلر کی سم بلاک کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سم کی بندش سے بچیں،نان فائلرز فوری گوشوارے جمع کرائیں، ایف بی آر کی تنبہہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کو ایک بار پھر تنبیہ کی ہے کہ وہ سم کی بندش سے بچنے کےلئے فوری طور پر گوشوارے جمع کرائیں۔

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114 بی کے تحت سال 2023 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں نان فائلر کی سم بلاک کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ ایف بی آر نے نان فائلرز کو تنبیہ کی ہے کہ وہ سم کی بندش سے بچنے کےلئے اپنے گوشوارے فوری جمع کرائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ صورتحال نیتن یاہو کی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی

اسرائیلی وزیر کا غزہ پر 6 نکاتی منصوبہ پیش، عمل نہ ہونے پر حکومت چھوڑنے کی دھمکی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ صورتحال نیتن یاہو کی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی

غزہ صورتحال نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کے لئے خطرے کے گھنٹی بجا دی۔

اسرائیل کی تین رکنی جنگی کونسل کے رکن بینی گانٹز نے غزہ کی جنگ سے متعلق اپنا 6 نکاتی منصوبہ پیش کردیا اور اس پر عمل کے لیے 8 جون تک کی ڈیڈ لائن بھی دیدی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بینی گینٹز نے دھمکی بھی دی ہے کہ اگر حکومت نے غزہ میں جنگ کے لیے کوئی نیا منصوبہ نہیں اپنایا تو وہ حکومت سے مستعفی ہو جائیں گے۔ یہ اقدام وزیر اعظم نیتن یاہو کو اپنے انتہائی دائیں بازو کے اتحادی پر انحصار کرنے پر مجبور کر دے گا۔

گزشتہ روز گانٹز کا یہ اعلان سات ماہ سے زیادہ کی جنگ کے بعد اسرائیلی قیادت کے اندر تقسیم کو مزید واضح کر گیا۔

گانٹز نے چھ نکاتی منصوبہ پیش کیا جس میں درجنوں یرغمالیوں کی واپسی، حماس کی حکمرانی کا خاتمہ، غزہ کی پٹی کو غیر فوجی بنانا، شہری امور کے لیے بین الاقوامی انتظامیہ کا قیام شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسے 8 جون تک منظور نہ کیا گیا تو وہ حکومت سے مستعفی ہو جائیں گے۔ گانٹز ایک سینٹرسٹ سیاست دان اور نیتن یاہو کے دیرینہ سیاسی حریف ہیں۔ وہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں جنگی کابینہ میں شامل ہوئے تھے۔

ان کی رخصتی نیتن یاہو کو اپنے انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں کا اور بھی مقروض کر دے گی جنہوں نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت میں سخت رویہ اختیار کر رکھا ہے۔

نیتن یاہو کے قریبیاتحادیوں کا خیال ہے کہ اسرائیل کو غزہ پر قبضہ کرکے وہاں یہودی بستیوں کی تعمیر شروع کردینا چاہیے۔ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے رفاح کے مشرقی مضافاتی علاقوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں اور اس علاقے میں سرنگوں کا پتہ چلایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ہفتہ کو اسرائیلی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے رفاح کے مشرقی مضافات میں اپنی فوج اس لیے بھیج دی ہے کہ وہ سرنگ کو کھولیں، یرغمالیوں کو قتل کریں اور ان کی باقیات کو تلاش کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر جانے کے بجائے اپنے فوجیوں کو قتل کرانا پسند کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی قیادت اپنے فوجیوں کو غزہ کی گلیوں میں بھیج رہی ہے تاکہ وہ تابوتوں میں واپس آ جائیں اس دوران کچھ یرغمالیوں کی باقیات کو تلاش کیا جا سکے جن کو انہیں فوجیوں نے جان بوجھ کر نشانہ بنا کر قتل کیا ہوگا۔

ابو عبیدہ نے جمعہ کو کہا تھا کہ حماس کے جنگجوؤں نے غزہ کی پٹی میں لڑائی کے تمام محاذوں پر دس دنوں کے اندر 100 مختلف اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حماس کے جنگجو اسرائیل کے ساتھ ایک طویل جنگ کے لیے تیار ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll