جی این این سوشل

تجارت

مالی سال 2022 میں مہنگائی میں 12 فیصد اضافہ

لاہور :ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ،  مالی سال 2021ء کے مقابلے میں مالی سال 2022ء میں مہنگائی میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مالی سال 2022 میں  مہنگائی میں 12 فیصد اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ادارہ شماریات کے مطابق  ایک سال کے دوران بجلی 34.65 فیصد، گھی 76.7 فیصد، کوکنگ آئل 70.8 فیصد، سرسوں کا تیل 81.8 فیصد، دال مسور 74 فیصد، سفید چنے 57 فیصد اور گوشت 26 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ جون 2021ء کے مقابلے میں جون 2022ء میں مہنگائی 21 فیصد بڑھی۔

اعداد و شمار کے مطابق کرایوں کی مد میں 62 فیصد مہنگائی ہوئی اور پیٹرول 95.7 فیصد مہنگا ہوا۔

 

 

 

ٹیکنالوجی

ٹیکنا لو جی کو مزید وسعت دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکنا لو جی  کو مزید وسعت  دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ٹیکنالوجی اور پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔اسلام آباد میں آج (جمعرات) ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کے مقصد کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے پانچویں بڑے ملک پاکستان کو قدرت نے بے پناہ قدرتی اور انسانی وسائل سے نوازا ہے اور انسانی وسائل ہمارا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔انہوں نے ان قدرتی اور انسانی وسائل کی بین الاقوامی سطح پرتشہیر اور استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو سہولت بہم پہنچانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی فریم ورک کی منظوری دی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سالانہ پچاس ہزار انجینئر اور آئی ٹی گریجویٹ پیدا کرتا ہے اور دنیا بھر میں انہیں نمایاں مقام ملتا ہے۔انہوں نے پروگرام میں شریک کمپنیوں سے کہا کہ وہ چِپ ڈیزائننگ اور سیمی کنڈکٹر کی صنعت میں مزید بہتری کیلئے ٹھوس تجاویز پیش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شیخ محمد بن زید النہیان کا حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی فوری امداد کا حکم

انہوں نے مقامی اداروں کے تعاون سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سخت موسم سے متاثرہ تمام خاندانوں کو ضروری مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیخ محمد بن زید النہیان کا حالیہ بارشوں  سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی فوری امداد کا حکم

دبئی : متحدہ عرب امارات دبئی  کے شیخ محمد بن زید النہیان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں اور رہائشیوں کا تحفظ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے حال ہی میں ملک بھر میں خراب موسمی حالات کے دوران لوگوں کی جانب سے دکھائے جانے والے شعور اور ذمہ داری کی سطح کو بھی سراہا۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق شیخ محمد بن زید النہیان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں بنیادی ڈھانچے کی حالت کااز سر نو جائزہ لینے پر تیزی سے کام کریں اور ملک میں ریکارڈ بارشوں کے بعد ہونے والے نقصانات کے اثرات کو کم سے کم کریں۔

انہوں نے مقامی اداروں کے تعاون سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سخت موسم سے متاثرہ تمام خاندانوں کو ضروری مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

شیخ محمد بن زید النہیان نے غیر معمولی حالات کے دوران ریسکیو اور انخلا کی کارروائیوں کا انتظام کرنے پر قومی اور مقامی ایمرجنسی اور کرائسس ٹیموں کے اراکین اور مختلف حکام کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کوششوں سے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ میں مدد ملی ہے۔شیخ محمد بن زید النہیان موسمی حالات کے دوران متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی طرف سے یکجہتی کے جذبے کے اظہار پر بھی روشنی ڈالی اور اسے متحدہ عرب امارات کی شناخت کا حقیقی جوہر قرار دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی مختلف واقعات میں سات افراد جاں بحق

ڈپٹی کمشنر چمن اطہر عباس راجہ کے مطابق جمعرات کو چمن میں طوفانی بارش کے باعث شن تالاب میں سیلابی ریلے میں بہہ کر تین خواتین اور دو بچے جاں بحق ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی مختلف واقعات میں سات افراد  جاں بحق

 کوئٹہ : چمن میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے ۔

ڈپٹی کمشنر چمن اطہر عباس راجہ کے مطابق جمعرات کو چمن میں طوفانی بارش کے باعث شن تالاب میں سیلابی ریلے میں بہہ کر تین خواتین اور دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ رنگین چوک پر کمرے کی دیوار گرنے سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں ۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کلی ٹاکی، رحمان کہول روڈ، بائی پاس، نیو آبادی ، گلدار باغیچہ ، محمود آباد اور روغانی میں مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق بارش سے چمن میں ریلوے ٹریک، سینہ روڈ سمیت رابطہ سڑکوں ، بجلی کے کھمبوں ، ایف سی قلعہ ، پاڈو کاریز ڈیم ، نادرا ڈیم کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

یاد رہے کہ سال 2024 اور 2025 میں پوری دنیا میں بارشوں کے دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور دبئی میں بھی مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll