جی این این سوشل

علاقائی

بلوچستان کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ 

کوئٹہ : بلوچستان کے 8 اضلاع میں ری پولنگ  کا عمل پر امن طریقے سے شروع ہوچکا ہے۔  پولنگ کا عمل پولنگ صبح 8 سے شام پانچ بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلوچستان کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے 8 اضلاع کے 13 وارڈز میں ری پولنگ کا عمل جاری ہے ، دکی، قلعہ عبداللہ، زیارت، لورلائی، پنجگور، سبی، نوشکی، کیچ کے 13 وارڈز  کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ہدایت پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سینئر افسران مرکزی کنٹرول روم الیکشن کمیشن سکرٹریٹ اسلام آباد جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر  اپنے  دفتر کوئٹہ میں قائم کردہ صوبائی کنٹرول روم سے پولنگ کے عمل کی  مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کے عمل کے دوران کسی بھی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر  کا کہنا تھا کہ عوام بے خوف و خطر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پاکستان

پاکستان میں غلطی سے میزائل فائرنگ کے واقعے میں بھارت کو 82 کروڑ کا نقصان

نئی دہلی: گزشتہ سال مارچ میں پاکستان پر برہموس میزائل کے حادثاتی طور پر فائر ہونے سے بھارت کو 24 کروڑ ( 82 کروڑ پاکستانی روپے) کا نقصان ہوا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں غلطی سے میزائل فائرنگ کے واقعے میں بھارت کو 82 کروڑ کا نقصان

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سرکار نے دہلی ہائی کورٹ میں ونگ کمانڈر ابھینو شرما کی جانب سے ملازمت سے برطرفی کی درخواست کے خلاف جواب جمع کرایا جس میں ونگ کمانڈر سمیت تین بھارتی فضائیہ (IAF) افسران کی برطرفی کا جواز پیش کیا گیا۔

حکومت نے کہا کہ ان افسران کی سنگین غفلت کی وجہ سے حکومت کو 24 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

حکومت کا مزید کہنا تھا کہ اس غلطی کی وجہ سے ریاست کی سلامتی پر وسیع  پیمانے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں معاملے کی حساس نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے  درخواست گزار کی سروس کو ختم کرنے کا ایک شعوری اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ میں ایسا فیصلہ 23 ​​سال بعد کیا گیا ہے کیونکہ کیس کے حقائق اور حالات ایسی سخت کارروائی کا تقاضہ کرتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آرٹ، سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں دس ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 11 فیصد کمی ہوئی،ادارہ شماریات،سٹیٹ بینک

گذشتہ مالی سال برآمدات سے ملک کو 385 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہو اتھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرٹ، سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں دس ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 11 فیصد کمی ہوئی،ادارہ شماریات،سٹیٹ بینک

اسلام آباد: آرٹ، سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دس ماہ میں سالانہ بنیاد پر 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک آرٹ سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 343 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آرٹ سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 385 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہو اتھا۔

اپریل 2023ء میں آرٹ سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 33 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے، گزشتہ سال اپریل میں آرٹ سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 42 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

مارچ کے مقابلے میں اپریل میں آرٹ سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارچ میں آرٹ سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 36 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اپریل میں کم ہو کر 33 ملین ڈالر ہوگیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

راولپنڈی: ڈکیتی مزاحمت پر سیشن جج قتل

طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی: ڈکیتی مزاحمت پر سیشن جج قتل

راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے روات میں ڈاکوؤں نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی عدالت میرپور آزاد کشمیر کے جج سردار امجد اسحاق کو ان کے گھر ڈکیتی کی کوشش کے دوران قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق روات کے علاقے فیز VIII میں دو ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی نیت سے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے کی کوشش کی۔

مزاحمت پر ڈاکو نے فائرنگ کر دی جس سے سردار امجد زخمی ہو گئے۔ جس کے بعد اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

5 ڈاکو ڈکیتی کی کوشش کے لیے گھر میں داخل ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی ہوگیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس اہلکار سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) صدر نبیل کھوکھر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ تاہم پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll