اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام دوستوں کو سلام علیکم کہہ دیا میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔


پریڈ گراونڈ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان آج سارے پاکستان کی آواز ہے، جس طرح پاک فوج سارے ملک کی آواز اسی طرح عمران خان بھی سارے ملک کی آواز ہے۔
انہوں نے کہا کہ جولائی کو پی ٹی آئی کو جتوا کر امپورٹڈ حکومت کو لکشمی چوک پر دفن کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہتری اسی میں ہے کہ جلدی الیکشن کا اعلان کر دیا جائے، یہ لوگ ملک کو نہیں چلا سکتے۔
شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمان اپنے بھائی کو گورنر لگانا چاہتا ہے، ایک چور نے اپنے بیٹے کو وزیر مواصلات بنا دیا، دوسرے چور نے اپنے بیٹے کو وزیر خارجہ بنا دیا۔
جلسے سے خطاب میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہماری سوچ سے بڑھ کر عوام مہنگائی کے خلاف نکلی، عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 17 کو الیکشن ہونے جا رہا ہے،پنجاب کے لوگوں سے کہتا ہوں انہیں گھر بھیجو۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مہنگائی کو کنٹرول کیا، تیل اور بجلی سستی کئے، انہیں تکلیف تھی کہ ملک میں بہتری کیوں آ رہی ہے۔عوام سمجھ دار ہے عمران خان خان کو دو تہائی اکثریت دیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان دیگر پارٹی قیادت کے ہمراہ پریڈ گراونڈ جلسے میں پہنچ گئے ہیں اور اسٹیج پر موجود ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان راولپنڈی سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ پہنچے ہیں جہاں پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد پارٹی جھنڈے لیے موجود ہے۔
عمران خان نے پیٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ، بڑھتی مہنگائی اور موجودہ حکومت کے اقدامات کے خلاف جلسے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے بند نہ کرنے اور رات 12 بجے سے قبل جلسہ گاہ خالی کرنے کی یقین دہانی پر جلسے کی اجازت دی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 12 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 15 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل





