جی این این سوشل

پاکستان

سندھ میں 9 بجےکاروباری مراکز بندکرنےکا حکم 11 جولائی تک معطل

اسلام آباد اور پنجاب کے بعد سندھ میں بھی کاروباری اوقات کار  پر پابندیوں کا حکم نامہ وقتی طور  پر معطل کردیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ میں 9 بجےکاروباری مراکز بندکرنےکا حکم 11 جولائی تک معطل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق یہ فیصلہ عید الاضحیٰ کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔

 محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہےکہ پابندیوں کانوٹیفکیشن11جولائی کو ایک بار پھر نافذ العمل ہوگا۔

خیال رہےکہ سندھ حکومت نے توانائی بحران پرقابو پانےکے لیے 9 بجےکاروباری مراکز بند کرنےکا حکم  دیا تھا۔

دوسری جانب عیدالاضحیٰ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی دکانوں کی بندش سے متعلق احکامات 10 جولائی تک معطل کر دیے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دکانوں کی بندش کے احکامات معطل کرنےکا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے۔

دنیا

 شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 73 سے زائد افراد شہید

شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں اسرائیلی بمباری میں کئی مکانات اور ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 شمالی غزہ میں  اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 73  سے زائد افراد شہید

 شمالی غزہ میں بیت لاہیا کے قصبے میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 73 سے زائد افراد شہید ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کے روز شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں اسرائیلی بمباری میں کئی مکانات اور ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں درجنوں افراد شہید ہو گئے۔ اسرائیلی بمباری کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لوگوں کو ملبے کے نیچے سے نکالا جا رہا ہے۔

 اس حملے میں کم از کم 73 افراد شہید ہوئے اور وزارت صحت کے ایک سینئر عہدیدار میڈوے عباس نے کہا کہ یہ اعداد و شمار درست ہیں۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہمارے سول ڈیفنس کے عملے نے شمالی غزہ میں بیت لاہیا کے علاقے میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے کے بعد 73 شہدا اور بڑی تعداد میں زخمیوں کو نکالا ہے۔ ملبے تلے اب بھی شہدا موجود ہیں۔

محمود بسال نے کہا کہ رات گئے حملے میں کئی خاندانوں کی رہائش گاہیں نشانہ بنیں، شہدا میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں کیونکہ اس حملے میں ’گنجان آباد رہائشی علاقے‘ کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے لیکن فلسطینی میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے ہیں، اس نے کہا کہ اعداد و شمار ہماری اپنی معلومات، استعمال شدہ گولہ بارود یا حملے کی درستگی کو دیکھتے ہوئے صحیح معلوم نہیں ہوتے اور حملے میں ہمارا ہدف حماس تھی۔

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے روز بھی ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ سروس منقطع ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹیں آ رہی ہیں۔ حماس کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ نسل کشی اور نسلی طور پر صفایا کرنے کی جنگ ہے، قابض فوج نے بیت لاہیا میں ہولناک قتل عام کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جس جگہ بمباری کی گئی وہ بیت لاہیا کا مغربی علاقہ ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ آباد ہیں اور حال ہی میں مزید لوگوں کی وہاں نقل مکانی کے بعد اس جگہ آبادی دوگنا بڑھ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک حملے میں 100 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ اس کے علاوہ بھی بڑی تعداد میں شہدا ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ شہدا میں سے نصف سے زیادہ درحقیقت وہ لوگ ہیں جو جبالیہ اور شمالی غزہ کی پٹی کے مشرقی اور وسطی علاقوں کے دیگر وصبوں سے انخلا پر مجبور ہوئے کیونکہ ان علاقوں کا محاصرہ اور شدید بمباری جاری ہے۔  لوگ پناہ اور محفوظ ٹھکانے کی تلاش میں کہیں چھپنے کی جگہ ڈھونڈتے ہیں تو ان پر اس جگہ بھی بمباری کی جا رہی ہے، انہیں مارا جا رہا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک انتقال کرگئے

ایس ایم پیٹرک ایک ہفتے سے علیل اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن  ایس ایم پیٹرک  انتقال کرگئے

بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک انتقال کرگئے۔

 آنجہانی ایس ایم پیٹرک ایک ہفتے سے علیل اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج چل بسے۔ ایس ایم پیٹرک کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا اور طویل عرصے سے اس جماعت کے ساتھ وابستہ تھے۔ 2024 کے الیکشن میں پہلی مرتبہ رکن بلوچستان اسمبلی بنے تھے۔ 

ایس ایم پیٹرک کی تدفین کوئٹہ کے گورا قبرستان میں کی جائے گی ۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے پیٹرک سینٹ مسیح کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرک سینٹ مسیح مخلص سیاسی و سماجی رہنماء تھے۔ غم کی اس گھڑی میں پسماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ، اسرائیل کا حزب اللہ کے ہتھیاروں کی تنصیبات پر حملہ

حزب اللہ نے لبنان سے اسرائیل پر متعدد میزائل حملے کیے، ایک ڈرون حملے میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ، اسرائیل کا  حزب اللہ کے ہتھیاروں کی تنصیبات پر حملہ

ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملے کے بعد اسرائیل نے گزشتہ روز جنوبی بیروت میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کی تنصیبات پر حملہ کیا۔

غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق اسرائیل نے کہا کہ گزشتہ روز حزب اللہ نے لبنان سے اسرائیل پر متعدد میزائل حملے کیے، اس دوران مبینہ طور پر ایک ڈرون حملے میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ڈرون حملے کے وقت اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ گھر میں موجود نہیں تھے جب کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ گروپ نے شمالی اسرائیل میں حیفا شہر کے قریب فوجی اڈے پر متعدد راکٹ فائر کیے تاہم حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی قصبے قیصریہ میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو حملہ بنانے کی خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ حزب اللہ نے 23 ستمبر کو اسرائیل کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ میں سخت مرحلے کے آغاز کا اعلان کرنے کے بعد حیفا کے مشرق میں فوجی اڈے پر جدید راکٹوں سے حملہ کیا۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق لبنان سے داغے گئے متعدد راکٹوں کو فضا میں ہی روک دیا گیا تھا تاہم اسرائیلی ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ ان حملوں کے نتیجے میں مختلف مقامات پر ایک شخص ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی رہائش گاہ پر حملے کو ’سنگین غلطی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ گروہ نے انہیں اور ان کی اہلیہ کو قتل کرنے کی کوشش کی جس کی انہیں ’بھارتی قیمت‘ ادا کرنی پڑے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll