کراچی : کراچی سے لاہور آ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے کیئے گئے میڈیکل کی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے ۔


کراچی : کراچی سے لاہور آ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے کیئے گئے میڈیکل کی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرہ کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے۔
دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے ہڈیوں اور دانتوں کے ایکسرے اور بلڈ ٹیسٹ سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔ میڈیکل رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مختلف ٹیسٹوں کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ’دعا زہرا کی عمر 15 اور 16 کے درمیان ہے جبکہ ان کی جسمانی
واضح رہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں دعا زہرا کے ٹیسٹ سنیچر کو کر لیے گئے تھے۔
سندھ پولیس کی خصوصی ٹیم نے دعا زہرہ کو اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے حوالے کیا جس کے بعد ان کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے گئے۔
میڈیکل بورڈ نے دعا زہرہ کے والدین کو بھی طلب کیا تھا اور دعا کی میڈیکل ہسٹری معلوم کی۔
یاد رہے کہ دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی کی درخواست پر عدالت نے دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے لیے بورڈ قائم کرنے کے احکامات دیے تھے۔ میڈیکل بورڈ نے سات روز میں دعا زہرہ کی عمر کے تعین کی رپورٹ پیش کرنا تھی۔اور دانتوں کے معائنے کے مطابق ان کی عمر 15 سال کے قریب ہے۔‘
اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ نے پنجاب پولیس کو ایک خط لکھا تھا جس میں دعا زہرہ کو کراچی منتقلی کے لیے مدد طلب کی تھی۔
ڈی ایس پی شوکت علی کی سربراہی میں ٹیم دعا زہرہ کو لے کر لاہور سے کراچی پہنچی۔
عدالتی حکم پر بننے والے میڈیکل بورڈ کا پہلا اجلاس 29 جون کو کراچی میں ہوا تھا تاہم دعا زہرہ کے کراچی میں نہ ہونے کی وجہ سے پہلا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ہی ختم کردیا گیا تھا۔
اس کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے پنجاب پولیس کو ایک خط لکھا اور سندھ پولیس کو پنجاب سے دعا زہرہ کو لانے کا کہا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی، نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

امریکی نیوی کا ایف-35 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کا پاکستان کے ساتھ تجارتی ڈیل کرنے پر امریکی صدر کا خصوصی شکریہ
- 3 گھنٹے قبل

تجارتی معاہدہ پاکستان کی معاشی سفارت کاری کی بڑی کامیابی ہے: وزیر مملکت برائے خزانہ
- 2 گھنٹے قبل

ایرانی صدر وزیر اعظم کی دعوت پراتوار کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے
- 2 گھنٹے قبل

بغیر انٹر نیٹ کے چلنے والی واٹس ایپ کی متبادل ایپ اب ایپل صارفین کیلئے دستیاب
- 29 منٹ قبل

گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نیا الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل
26 نومبر احتجاج، عارف علوی،عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 3 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے لیے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

جنیوا میں پاک-ایران اسپیکرز کی ملاقات، دو طرفہ پارلیمانی تعاون پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل

ورلڈ ایتھلیٹکس کا ویمنز ایونٹس میں شریک تمام کھلاڑیوں کیلئے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار
- 4 منٹ قبل

کینیڈا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان، امریکا اور اسرائیل کا شدید ردعمل
- 2 گھنٹے قبل