جی این این سوشل

دنیا

امریکہ میں یوم آزادی کی پریڈ کے دوران فائرنگ، 6 افراد ہلاک

شکاگو:امریکہ میں شکاگو کے قریب 4 جولائی کی یوم آزادی کی پریڈ کے دوران ملزم نے فائرنگ کر کے 6 افراد کو ہلاک جبکہ 20 سے زائڈ افراد کو زخمی کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکہ میں  یوم آزادی کی پریڈ کے دوران فائرنگ، 6 افراد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ پریڈ میں فائرنگ سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے ہیں، واقعہ شکاگو کے مضافات میں واقع ہائی لینڈ پارک میں پیش آیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم زخمیوں ہونے والوں کی تعداد حتمی نہیں ہے۔

میئر شکاگو نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس ادارے مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، صورت حال اب بھی کشیدہ ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مشتبہ شخص کو ابھی تک حراست میں نہیں لیا گیا، سکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کرنے شروع کردیے ہیں۔

تجارت

چین کے ساتھ ملکر پاکستا ن میں سولر پینلز کا پلانٹ لگا ئیں گے ، اعظم نذیر تارڑ

واضح رہے کہ وزیر قانون نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آصف علی زرداری کے خطاب کی مصدقہ نقل آج ایوان میں پیش کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین کے ساتھ ملکر پاکستا ن میں سولر پینلز کا پلانٹ لگا ئیں گے ، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد : آج قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ حکومت صارفین کو سستی بجلی مہیا کرنے کے لئے انرجی مکس میں اضافے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

ایک نوٹس کے جواب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چین کی مد د سے پاکستان میں سولر پینلز تیار کرنے کا پلانٹ لگایا جائے گا تاکہ لاگت میں کمی کی جاسکے۔

نوٹس کے جواب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ضلع ننکانہ صاحب میں متروکہ ٹرسٹ کی اراضی واگزار کرانے کے لئے تمام فریقوں کی مشاورت سے پالیسی تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا اس اراضی میں سے ایک ہزار چار سو سینتالیس ایکڑ پر غیر قانونی بستیوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ناجائز قابضین سے قبضہ شدہ اراضی واگزار کرانے کے لئے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ وزیر قانون نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آصف علی زرداری کے خطاب کی مصدقہ نقل آج ایوان میں پیش کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وزیراعظم شہبازشریف سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات

ہائی کمشنرنے پاکستانی سیکیورٹی گارڈز کی جراتمندی کوسراہا جنہوں نے سڈنی میں حالیہ چاقوحملے کے دوران متعددافراد کی جانیں بچائیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہبازشریف سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم محمدشہبازشریف سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے اسلام آباد میں خیر سگالی ملاقات کی۔

وزیر اعظم پاکستان نے موجودہ دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زراعت، افزائش حیوانات، کان کنی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتاہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے اُن سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔

انہوں نے آسٹریلوی کمپنیوں اور ماہرین کو پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ اپنے تجربات اور بہترین مہارتوں کا اشتراک کرنے کی بھی دعوت دی۔

ہائی کمشنر نے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مستحکم کرنے کی آسٹریلیا کی خواہش کا اعادہ کیا ، ہائی کمشنرنے پاکستانی سیکیورٹی گارڈز کی جراتمندی کوسراہا جنہوں نے سڈنی میں حالیہ چاقوحملے کے دوران متعددافراد کی جانیں بچائیں۔

وزیراعظم کی طرف سے ترجیحی شعبوں کاذکرکرتے ہوئے ہائی کمشنرنے کھیلوں خاص طورپر کرکٹ اورہاکی سمیت ثقافتی تعاون کومضبوط بنانے میں دلچسپی ظاہر کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاک ایران تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

سندھ کے گورنرکامران خان ٹیسوری،وزیراعلیٰ سیدمرادعلی شاہ ،وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ  اور دوسرے حکام نے ایرانی صدراوراُن کے وفد کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک ایران تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد : ایران کے صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی پاکستان کاپہلاتین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد آج صبح کراچی سے تہران روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران کا ’آزاد تجارتی معاہدے‘ کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ 

دونوں رہنماوں نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ پاکستان اور ایران دونوں ممالک نے آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینی ہے  اور مشترکہ اقتصادی منصوبوں، مشترکہ سرحدی منڈیوں کے قیام، اقتصادی فری زونز کے ذریعے اور نئی سرحدوں کھولیں جائیں گیں پاکستان اور ایران کے مشترکہ فیصلوں کے مطابق  اپنی دوطرفہ تجارت کو اگلے پانچ سالوں میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : 

سندھ کے گورنرکامران خان ٹیسوری،وزیراعلیٰ سیدمرادعلی شاہ ،وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ  اور دوسرے حکام نے ایرانی صدراوراُن کے وفد کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔

تین روزہ دورے کے دوران صدر ابراہیم رئیسی اسلام آباد لاہور اور کراچی گئے، ان کے دورے کے موقع پر دنوں ملکوں کے رہنماو ں کےدرمیان تجارت، روابط،توانائی اور عوامی رابطوں سمیت کثیر جہتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll