عمران خان! سن لو، تم کچھ بھی کر لو نواز اور شہباز غریب عوام کا گھر روشن کریں گے:مریم نواز
شیخوپورہ:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم کچھ بھی کر لو نواز اور شہباز شریف غریب عوام کا گھر روشن کریں گے۔


ضمنی انتخابات کے حوالے سے شیخوپورہ کمپنی باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف نے ملک کو پہلے بھی بحرانوں سے نکالا تھا، اس باربھی ن لیگ عوام کو بحرانوں سے نکالےگی، عوام کا جذبہ بتا رہا ہے کہ 17 جولائی کو شیر آ رہا ہے۔
مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کل وہ ٹی وی پر وہ آکر ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ جھوٹ بول کر چلا جاتا ہے لیکن ڈیڑھ گھنٹے میں ڈیڑھ منٹ بھی نہیں بتا سکتا کہ پنجاب والو، میں نے آپ کی کیا خدمت کی ہے، کبھی عوام کو یہ تو بتا دو چارسال میں عوام کی کیا خدمت کی ہے۔
انہوں نے سابق وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے منہ سے جو نوالہ تم نے چھینا ہے پنجاب تمہیں معاف نہیں کرے گا، 17 جولائی کے بعد عوام کی بجلی فری دیں گے۔
مہنگائی پر بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے ہمیں بجلی مہنگی کرنی پڑی، عمران حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانا پڑیں، مہنگائی عمران خان کے 4 سالہ ظلم کی وجہ سے ہے۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago




