کہوٹہ:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم فیصلہ کن وقت پر کھڑے ہو گئے ہیں،یہ چور 30 سال سے ملک میں ڈاکے ڈال رہے ہیں، ہم کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کریں گے۔

ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہوٹہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اںتخابات میں دھاندلی کے لیے ’مسٹرایکس‘ لاہور میں موجود ہے، واضح کردوں کہ لاہور کے مسٹر ایکس دھاندلی کر کے بھی نہیں جیت سکتے، مجھ پر 15 ایف آئی آرز درج کردی گئیں، ہزاروں مقدمے بھی درج کرلیں میں آصف زرداری، نواز شریف، ’چیری بلوسم اور حمزہ ککڑی‘ کو نہیں مانوں گا، ہم چوروں کو تسلیم نہیں کریں گے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے امریکہ کو کہا کہ ہم جنگ میں آپ کے ساتھ شرکت نہیں کریں گے، ہماری حکومت کا روس جانے کا مقصد صرف عوام کو ریلیف فراہم کرنا تھا، امپورٹڈ حکومت آنے کے بعد پیٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں پیٹرول سے بھی زیادہ اضافہ ہوا، 45 فیصد گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔
اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ لوٹے ہر جگہ 3 ہی نعرے سنیں گے "لوٹے، چور، غدار" ایک وقت تھا لوٹوں کو چھانگا مانگا لے جاتے تھے، مگر لوٹے یہ نہیں جانتے کے وقت بدل گیا ہے، نواز شریف سزا یافتہ اور ملک سے باہر بیٹھا ہے، اگریہ مسلط رہے توہم ترقی نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سیاست نہیں ہے، ہم اپنی حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ملک کی خاطرہم جان بھی قربان کرنےکو تیارہیں، چیف الیکشن کمشنر جو مرضی کر لیں ہم ان چوروں کو شکست دیں گے، لاہور میں مسٹر ایکس بیٹھا ہے جو دھاندلی کرنے کی پوری پلاننگ کر رہا ہے، میں نے صاف شفاف الیکشن کرانے کے لیے ای وی ایم لانے کی کوشش کی، ان سب نے مل کر ای وی ایم نہیں آنے دی، یہ ہمیشہ جعلی ووٹوں سے جیتتے ہیں، ہم نے ہر طرح سے دھاندلی کو روکنا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا، ضمنی الیکشن میں ایک ، ایک لوٹے کو شکست دیں گے، ضمنی الیکشن کے بعد جب فیصلہ آئے گا تو حمزہ شہباز کو جانا ہو گا، آصف زرداری اور نواز شریف 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، فضل الرحمان اسلام کی بات کرتے ہیں لیکن اپنا ضمیر ڈیزل پرمٹ پر بیچتے ہیں۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago




