جی این این سوشل

پاکستان

بلاول بھٹو کا سابق جاپانی وزیراعظم کی المناک موت پر اظہار افسوس

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ایبے کی المناک موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلاول بھٹو  کا سابق جاپانی وزیراعظم کی المناک موت پر اظہار افسوس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ایبے کی المناک موت پر افسوس اور شنزو ایبے کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے جاپانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر اور پاک جاپان تعلقات کے فروغ میں شنزو ایبے کا کردار یاد رکھا جائے گا۔

دنیا

اسرائیل کی جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی  جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

اسرائیل کی فضائی جارحیت ابھی بھی جاری  ، وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد چونتیس ہزار  سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے گھروں اور عمارتوں کو نشانہ بنانے والے حملوں میں کم از کم 34000 فلسطینی شہید ہوئے ، جبکہ  متعدد فلسطینی  زخمی  ہو گئے  جبکہ  بھاری تعداد میں  لوگ ملبے تلے دب گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

مانسہرہ، ہزارہ ایکسپریس کے قریب ملزمان کی ہائی وے پولیس پر فائرنگ

فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 2 زخمی،ملزمان فرار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مانسہرہ، ہزارہ ایکسپریس کے قریب ملزمان کی ہائی وے پولیس پر فائرنگ

مانسہرہ میں ہزارہ ایکسپریس وے پرگاڑی کا چالان کرنے پرملزم نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کی زد میں آکر ہائی وے پولیس کا سب انسپکٹرعامرشہید ہو گیا جبکہ سپاہی نوید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور سے مانسہرہ آنے والی مہران کار کا چالان کاٹنے پر پیش آیا۔

شہید ہونے والے انسپکٹر اور زخمی اہلکار کو کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردیا ہے۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئےعلاقے کوگھیرے میں لےلیا، جبکہ جگہ جگہ ناکہ بندیاں بھی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی جا نب سے چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش

میڈیا ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پر وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آرکو وارننگ دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف  کی جا نب سے  چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش کردی۔

وفاقی حکومت نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنا دی ، 

میڈیا ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پر وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آرکو وارننگ دے دی، وزیر اعظم شہبازشریف نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی کارکردگی میری سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے چیئرمین ایف بی آر کو وارننگ بھی  دی کہ ایف بی آر کی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو توعہدےسےہٹ جائیں،چیئرمین بی بی آر کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ادارے میں لابنگ ہو رہی ہے، افسران کام نہیں کر رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll