میری جان بھی قربان ہو جائے تب بھی کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کروں گا : عمران خان
لیہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرے اوپر 15 ایف آئی آرز کاٹی ہیں لیکن میری جان بھی قربان ہو جائے تب بھی کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ضمنی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے، میں یہ پوچھتا ہوں کہ لوٹا کیوں ہوتا ہے؟ نظریہ ایک انسان کو قبلہ دیتا ہے، جب ایک انسان کا نظریہ نہیں ہوتا تو وہ لوٹا بن جاتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آپ سب نے میرے ساتھ مل کر ان لوٹوں اور چورں کو شکست دینی ہے، گھر گھر جا کر آپ نے بتانا ہے کہ یہ الیکشن نہیں جہاد ہے، یہ جہاد امریکہ کی سازش کے خلاف ہو رہا ہے، یہ چور30 سال سے اس ملک کا خون چوس رہا ہے، میں ان چوروں کیخلاف جہاد کرنے آیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ یہاں کے میر جعفر اور میر صادق کے ساتھ مل کرانہوں نے منتخب حکومت گرائی، یہ لوگوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں، ہم کبھی بھی ان امریکہ کے غلاموں کو تسلیم نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر ایکس کو حکم ملا ہوا ہے کہ تم نے کسی صورت بھی ان چوروں کو جتوانا ہے، مجھے خبر ملی ہے کہ مسٹر ایکس نے مسٹر وائی کو دھاندلی کیلئے ملتان پہنچا دیا ہے، دھاندلی کی تیاری کے ساتھ وہ لوگوں میں خوف پھیلا رہے ہیں، ہم نے ان کیخلاف حقیقی آزاد ی کی جنگ کیلئے جدوجہد کرنی ہے، آپ نے یہاں کے مقامی لوٹوں کو شکست دینی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم پر چوروں کو مسلط کیا گیا، انہوں نے11ارب روپے کا ڈاکہ مارا ہے، جھوٹ بولنے والی شہزادی ان کی الیکشن مہم چلا رہی ہے، مریم نواز کہتی ہیں لندن تو کیا میری پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں ہے، لندن کے سب سے مہنگے علاقے میں 4 محلات مریم نواز کے نام نکلے، یہ چوری کر کے پیسے باہر لے کر جاتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا امریکی سازش میں یہاں کے میر جعفر اور میر صادق بھی ملوث تھے، 2018 میں کبھی عوام کو اس طرح نکلتے نہیں دیکھا، عرفان اللہ نیازی میں آپ کو مبارک دیتا ہوں آپ نے الیکشن جیتا ہے، آپ نے ہر گھر جا نا ہے، ایک منٹ بھی ضائع نہیں کرنا، یہ الیکشن تو نہیں جیت سکتے، ان کا ایک ہی پروگرام ہے دھاندلی کرنے کا، شریف خاندان ایمانداری سے کچھ نہیں کر سکتا،
یہ سارے چور دھاندلی کرنے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے دھاندلی کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے۔
عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر سچ بتائیں کتنی بار حمزہ اور مریم کے پاس گئے تھے؟ ہم نے خوف کے بت کو توڑنا ہے، کسی سے نہیں ڈرنا ہے، ہم ساری دنیا سے دوستی چاہتے ہیں لیکن کسی کی غلامی نہیں کریں گے۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
- 7 hours ago

کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا
- 3 hours ago

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی
- 5 hours ago

سربراہ پاک بحریہ کادورہ بنگلادیش ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں
- 5 hours ago

پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق
- 7 hours ago

شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف
- 4 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
- 8 hours ago

سندھ: ڈینگی بخار کا شکار مزید 2افراد انتقال کرگئے،کل مرنیوالوں کی تعداد 31 ہوگئی
- 5 hours ago

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- 5 hours ago

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل
- 6 hours ago

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 8 hours ago

کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے،سیکیورٹی ذرائع
- 5 hours ago








