اسلام آباد سے آج بھی 18 ویں ترمیم پر جھگڑا ہے، وہ کہتے ہیں کمزور کیا، میں کہتا ہوں مضبوط کیا، زرداری
نواب شاہ: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اپنے دور صدارت میں تمام پاورز وزیر اعظم کو منتقل کردئیے تھے، پاورز کے بدلے میں نے 18 ویں ترمیم لے لی تھی، 18ویں ترمیم صوبوں کو مضبوط کرتی ہے، میرا آج بھی اسلام آباد سے جھگڑا ہے، وہ کہتے ہیں تم نے کمزور کیا ہے میں کہتا ہوں مضبوط کیا۔


تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ بات منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا کہ چند ہفتے سندھ کے دیگر علاقوں میں دورے کرنے کے بعد میں پنجاب جارہا ہوں، ایک دن کا قصہ نہیں ہے ہمارا مذہب ہی پیپلز پارٹی ہے، ہم قبر میں بھی اترتے ہیں تو ہمارے کفن پر پیپلزپارٹی کا جھنڈا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ اپنی زندگی میں بلاول بھٹوکو ملک کا وزیر اعظم بناؤں، جب سے بلاول وزیر خارجہ بنا ہے میرے دوستوں کے فون آئے ہیں کہ بلاول اچھی منسٹری چلا رہا ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ اب مجھے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ٹھیک کرنا ہے، میں اب لاھور میں بیٹھ کر پارٹی کو دیکھوں گا، سندھ کی طرح پنجاب میں بھی پیپلزپارٹی کا وجود ہے مگر وہاں کوئی پارٹی کو دیکھنے والا نہیں ہے۔
سابق صدر پاکستان نے کہا کہ آپ کو دعا دیتا رہوں گا کہ آپ لوگ عوام کی خدمت کریں، بچیوں کو تعلیم دینے میں پاکستان کا بھلا ہے اور پاکستان کے بھلے میں ہی سب کا بھلا ہے۔
آصف زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں تکالیف ہیں، ملک میں مہنگائی ہے، یہ سب ان کا قصور ہے جنہوں نے مجھ سے فراڈ کیا، ٹی آر او اور پی آر او الیکشن کروانا بیوقوفی تھی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 6 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 11 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 13 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل





