وزیر قانون نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے عمران خان کے بیرونی سازش کے بیانیے میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔ عمران خان نے اپنی حکومت بچانے کے لیے پاکستان کی قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا۔

اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے عمران خان کے بیرونی سازش کے بیانیے میں آخری کیل ٹھونک دی۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا اور سپریم کورٹ نے اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کل تفصیلی فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا اور جمہوری تاریخ میں اس فیصلے کو روشن مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ عدالتی فیصلے کے اضافی نوٹ میں لکھا تھا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ بد نیتی پر مبنی تھی۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت کو آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنی چاہیے اور عمران خان نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کی وہ بھی غیر آئینی تھی۔ 7 مارچ کو سائفر پہنچا اور 27 تک وزیر اعظم نے اس پر کچھ نہیں کہا۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اور اگر سازش ہوئی تو اسے پارلیمنٹ کے سامنے لایا جانا چاہیے تھا لیکن حکومت نے پارلیمنٹ کے سامنے ایسا کچھ نہیں لایا۔
وزیر قانون نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے عمران خان کے بیرونی سازش کے بیانیے میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔ عمران خان نے اپنی حکومت بچانے کے لیے پاکستان کی قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں کہا گیا عدم اعتماد آئینی طریقہ کار ہے اور فیصلے میں کہا گیا کسی غیر ملکی شخصیت کی اپوزیشن کے ساتھ رابطے کا ثبوت نہیں دیا گیا۔
پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عدالت کے مطابق سازش کا بیانیہ خود بڑی سازش تھی۔ یہ اچانک نہیں ہوا بلکہ پلان کے تحت ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان فاشسٹ اور پی ٹی آئی فاشزم چاہتی ہے۔ نیشنل سیکیورٹی کے 2 اجلاسوں میں کہا گیا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی اور یہ کون سی سازش ہے کہ کسی ملک کے اہلکار کو کہے کہ ہم عدم اعتماد کو کامیاب کرائیں گے۔ عمران خان اپنے اقدام پر نظر ثانی کریں۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے ساتھ نہ کھیلیں جبکہ عمران خان کو سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ ہو تو حکومت کو بتا دیں۔ عمران خان سازش کا بیانیہ کھیل رہے ہیں ایسا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزرا کوئی بھی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بن رہا جبکہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور اگر عمران خان حکومت ہٹانا چاہتے ہیں تو آئینی و جمہوری راستہ اختیار کریں۔

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا
- 17 hours ago

پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے،وزیر اعظم
- 19 hours ago

ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ
- 19 hours ago

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ
- 18 hours ago

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی
- 19 hours ago

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل
- 12 hours ago

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- 15 hours ago

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت
- 19 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 hours ago

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- 14 hours ago

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا
- 16 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
- 18 hours ago








