لاہور: سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر آرٹیکل 6 لگنے شروع ہو جائیں تو گلے زیادہ اور رسے کم پڑجائیں گے۔


سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہاؤس میں لوگوں کی خرید وفروخت ہو رہی تھی اور میں وزیر قانون تھا۔ ہم تو کہتے ہیں کہ تحقیقات کریں اور اگر انہوں نے تحقیقات نہیں کیں تو نئی پارلیمنٹ تحقیقات کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ قوم انقلاب کے لیے تیار ہے اب فیصلہ ووٹ سے کرنا ہے یا سری لنکا کی طرح ؟ آرٹیکل 6 لگنے شروع ہو جائیں تو رسے کم پڑ جائیں گے اور گلے زیادہ ہوں گے۔
فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ غلطیوں سے عبارت ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے میں حقائق کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ جو مواد ہم نے لگایا تھا وہ تو آپ پڑھنے کو تیار نہیں۔ صدر پاکستان نے بھی سپریم کورٹ کو خط لکھ رکھا ہے اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے منٹس بھی لا کر پڑھ لیتے۔
انہوں نے کہا کہ سائفر کے نتیجے میں پاکستان میں حکومت تبدیل کی گئی اور سائفر چیف جسٹس کے دفتر میں سیل ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف کا ایک سونامی ہے اب جو مرضی کر لیں یہ طوفان نہیں رک سکتا۔ عوام کا فیصلہ ہو چکا ہے اور وہ یہ میرٹ پر کریں گے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنی سیاست تباہ کر دی ہے۔
مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز سزا یافتہ خاتون ہیں اور وہ ضمانت پر ہیں۔ مریم نواز کیسے کہہ سکتی ہیں کہ تیل کی قیمت کم ہو رہی ہے۔ اگر پیٹرول کی قیمت 150 روپے پر لے کر آئیں تو ہم حمایت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کو پتہ نہیں پاکستان کتنا اہم ملک ہے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے شوہر کو سگریٹ انڈسٹری میں کروڑوں کا فائدہ پہنچایا اور بلاول بھٹو پاکستان کا سب سے ناکام وزیر خارجہ ہے۔ یہ چاہتے ہیں کہ بھارت سے تعلقات بحال کریں لیکن وہ ان کو لفٹ نہیں کراتا۔
فواد چودھری نے کہا کہ فیصلوں پر تنقید ہمارا حق ہے اور حمزہ شہباز ایسے کام کر رہا ہے جیسے اس نے جانا ہی نہیں ہے۔

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی
- 19 hours ago

ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ
- 19 hours ago

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا
- 16 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 hours ago

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا
- 17 hours ago

پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے،وزیر اعظم
- 19 hours ago

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- 15 hours ago

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل
- 12 hours ago

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت
- 19 hours ago

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ
- 18 hours ago

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- 14 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
- 18 hours ago








