لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ کو دہشتگردوں نے اغوا کے بعد شہیدکردیا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی: دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے زیارت میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو اغوا کے بعد شہیدکر دیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نےلیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو 12 اور 13جولائی کی رات زیارت کےقریب سے اغوا کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نےکرنل لئیق بیگ کےکزن عمرجاویدکوبھی اغوا کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ ڈی ایچ اے کوئٹہ میں خدمات سر انجام دے رہے تھے، لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ اور ان کے کزن کے اغوا کی اطلاع پر آرمی کوئیک ری ایکشن فورس روانہ کی گئی جس نے دہشت گردوں کا پیچھا کرکے ان کا منگی ڈیم کے پاس موجودگی کا سراغ لگایا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے، سرچ آپریشن میں ایس ایس جی کے جوانوں اور ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ وگولا بارود کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد مغوی عمر کو لےکر فرار ہو گئے، بے گناہ شہری کی بازیابی اور مجرموں کوپکڑنے کے لیے پرُعزم ہیں، خراب موسم کے باوجود سکیورٹی فورسز کا علاقے میں آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن، استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنےکی کوششیں ناکام بنانےکے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago





