Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ 73 برس کی عمرمیں چل بسیں 

نیویارک : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی اہلیہ ایوانا ٹرمپ 73 برس کی عمر میں  انتقال کر گئیں  ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 15th 2022, 5:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ 73 برس  کی عمرمیں چل بسیں 

غیرملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں اپنے اور ایوانا کے اہل خانہ سے کہا کہ " میں بہت غمزدگی میں یہ اطلاع ان تمام کو دے رہا ہوں جو اس سے محبت رکھتے تھے کہ 'ایوانا ٹرمپ نیو یارک سٹی میں اپنے گھر میں انتقال کر گئی ہیں ۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایک شاندار، خوبصورت اور حیرت انگیز خاتون تھیں جنہوں نے ایک عظیم اور متاثر کُن زندگی گزاری۔

ان کاکہنا تھا  کہ ایوانا کا فخر اور خوشی اُن کے 3 بچے ڈونلڈ جونیئر، ایوانکا اور ایرک تھے، وہ ان پر بہت فخر کرتی تھیں، جیسا کہ ہم سب کو ایوانا پر فخر ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز امریکی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر ایمرجنسی سروس حکام کو ایوانا ٹرمپ کے دل کے دورے کی اطلاع دی گئی تھی لیکن جب ٹیم اُن کے اپارٹمنٹ پہنچی تو اُن کی موت واقع ہو چکی تھی

خیال رہے  کہ ٹرمپ اور ایوانا نے 1977ء میں شادی کی تھی اور 1992ء میں ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔ ان دونوں کی اولاد میں دو بیٹے ڈونلڈ جونئیر اور ایرک ہیں جبکہ ایک بیٹی ایوانکا ہیں۔ 

Advertisement
Advertisement