لاہور : ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ چار نشستوں پر انتخابات صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہو رہے ہیں ۔اس حوالےسے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست بھی جاری کردی ہے ۔


صوبائی دارالحکومت لاہور میں ضمنی انتخابات کیلئے میدان سج گیا ، لاہور کی ان چار نشستوں پر کل 42 امیدوار مدمقابل ہونگے ، مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدواروں سمیت 23 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔
صوبائی اسمبلی کی ان چار نشستوں پر کل 7لاکھ 22 ہزار878 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 3لاکھ82ہزار928 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار950 ہے ۔
پی پی 158
صوبائی اسمبلی کا یہ حلقہ گڑھی شاہو، مصطفی آباد، لال کرتی کینٹ اور شاہ جمال کی حدود میں آتا ہے ، اس حلقے سے پی ٹی آئی کے اکرم عثمان جبکہ ن لیگ کے رانا احسن شرافت سمیت 14 امیدوار مدمقابل ہیں ، جن میں 8ازاد امیدوار بھی میدان میں ہونگے ۔
اس حلقے سے 2018 کے انتخابات میں اس وقت کے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کامیاب ہوئے تھے۔
اس حلقے میں کُل ووٹرز کی تعداد 2لاکھ36 ہزار394ہےجن میں ایک لاکھ23ہزار816 مردجبکہ 1لاکھ12ہزار578خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں ۔
پی پی 167
لاہور کا دوسرا حلقہ پی پی 167 ہے اور یہ حلقہ جوہر ٹاؤن اور وفاقی کالونی کے علاقوں پر مشتمل ہے ۔ تحریک انصاف کے شبیر گجر جبکہ ن لیگ کے نذیر چوہان سمیت 11 امیدوار مدمقابل ہونگے جبکہ 6 آزاد امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔
اس حلقے سے 2018 میں تحریک انصاف کے نذیر احمد چوہان نے مسلم لیگ ن کے میاں محمد سلیم کو ہرا کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اب مسلم لیگ ن نے نذیر چوہان کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔
پی پی 167میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار348 ہے جن میں 1 لاکھ 14 ہزار374 مرد جبکہ 1لاکھ 5 ہزار974 خواتین ووٹرز ہیں ۔
پی پی 168
صوبائی دارالحکومت کا تیسرا حلقہ پی پی 168 ہے جہاں نون لیگ کے اسد کھوکھر اور پی ٹی آئی کے نواز اعوان سمیت 09 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ، پی پی 168میں 5 آزار امیدوار بھی شامل ہیں ۔
2018 کے عام انتخابات میں ن لیگ کے سعد رفیق نے یہاں سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ بعد ازاں ان کے مستعفی ہونے پر ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے اسد کھوکھر جیت گئے ۔ پی ٹی آئی کے منحرف رکن ملک اسد علی کھوکھر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے جبکہ تحریک انصاف نے ملک نواز اعوان کو ٹکٹ دیا ہے ۔
پی پی 168میں کل ووٹرز کی تعداد 1لاکھ 54 ہزار484 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 84ہزار144 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 67ہزار340 ہے ۔
پی پی 170
لاہور کا یہ چوتھا حلقہ پی پی 170 ہے یہاں سے مسلم لیگ ن کی جانب سے ترین گروپ کے عون چوہدری کے بھائی چوہدری امین گجر کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے ظہیر عباس کھوکھر سمیت 08 امیدوار میدان میں ہیں ۔
پی پی 170میں 4 آزاد امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔
پی پی 170 میں کل 1 لاکھ 14 ہزار653 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں 60 ہزار594 مرد جبکہ 54 ہزار58 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشنز:
لاہور میں ضمنی انتخابات کےلیے کل 466 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جن میں 158پولنگ اسٹیشن مردوں کے جبکہ 150پولنگ اسٹیشنز مشترکہ ہونگے ۔
ضمنی انتخابات کےلیے کل 1471 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے ، لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 122پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں ۔

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- a day ago

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- a day ago

پاکستان میں سونے کی قیمتں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں
- 10 hours ago
پی سی بی نے جنوبی افریقہ کیلئے خواتین کے سکواڈ کا اعلان کردیا
- 11 hours ago

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- a day ago
معرکہ حق میں کامیابی کے بعدہمارے لڑاکاطیارےخریدنے کے لئے کئی ممالک خریداری کیلئےبات کررہے ہیں:وزیراعظم
- 5 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- a day ago
تھائی لینڈ: مسافر ٹرین پٹری پر گری کرین سے ٹکرا گئی، 22 افراد ہلاک
- 10 hours ago
ڈیجیٹل ادائیگیاں: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
- 10 hours ago








