نیویارک : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی اہلیہ ایوانا ٹرمپ 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ۔


غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں اپنے اور ایوانا کے اہل خانہ سے کہا کہ " میں بہت غمزدگی میں یہ اطلاع ان تمام کو دے رہا ہوں جو اس سے محبت رکھتے تھے کہ 'ایوانا ٹرمپ نیو یارک سٹی میں اپنے گھر میں انتقال کر گئی ہیں ۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایک شاندار، خوبصورت اور حیرت انگیز خاتون تھیں جنہوں نے ایک عظیم اور متاثر کُن زندگی گزاری۔
ان کاکہنا تھا کہ ایوانا کا فخر اور خوشی اُن کے 3 بچے ڈونلڈ جونیئر، ایوانکا اور ایرک تھے، وہ ان پر بہت فخر کرتی تھیں، جیسا کہ ہم سب کو ایوانا پر فخر ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز امریکی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر ایمرجنسی سروس حکام کو ایوانا ٹرمپ کے دل کے دورے کی اطلاع دی گئی تھی لیکن جب ٹیم اُن کے اپارٹمنٹ پہنچی تو اُن کی موت واقع ہو چکی تھی
خیال رہے کہ ٹرمپ اور ایوانا نے 1977ء میں شادی کی تھی اور 1992ء میں ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔ ان دونوں کی اولاد میں دو بیٹے ڈونلڈ جونئیر اور ایرک ہیں جبکہ ایک بیٹی ایوانکا ہیں۔

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 16 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 13 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 13 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 13 گھنٹے قبل





