Advertisement

سرگودھا میں معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق، 2 زخمی

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جولائی 15 2022، 6:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سرگودھا میں معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق، 2 زخمی

سرگودھا: پنجاب کے ضلع سرگودھا میں معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے نواحی علاقے ہاتھی ونڈ میں معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد اسلم، نواز اور شاہد عمران کے نام سے ہوئی۔

واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق بچوں کے مابین شروع ہونے والا معمولی جھگڑا مسلح تصادم کی صورت اختیار کر گیا۔ فائرنگ میں تینوں جاں بحق ہونے والے اور زخمی آپس میں بھائی ہیں۔ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

ڈی پی او سرگودھا بلال ظفر شیخ کے مطابق کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Advertisement
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • ایک دن قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 3 دن قبل
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • ایک دن قبل
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 2 دن قبل
کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

  • 2 دن قبل
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • 3 دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • ایک دن قبل
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی