آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔


سرگودھا: پنجاب کے ضلع سرگودھا میں معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے نواحی علاقے ہاتھی ونڈ میں معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد اسلم، نواز اور شاہد عمران کے نام سے ہوئی۔
واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق بچوں کے مابین شروع ہونے والا معمولی جھگڑا مسلح تصادم کی صورت اختیار کر گیا۔ فائرنگ میں تینوں جاں بحق ہونے والے اور زخمی آپس میں بھائی ہیں۔ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
ڈی پی او سرگودھا بلال ظفر شیخ کے مطابق کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 13 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 14 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 13 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 16 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 13 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 13 گھنٹے قبل






