Advertisement

گال ٹیسٹ : بابراعظم کی شاندار سنچری، قومی ٹیم پہلی اننگزمیں 218 رنز بنا کر آؤٹ 

گال : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 218 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جولائی 17 2022، 9:54 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
گال ٹیسٹ : بابراعظم کی شاندار سنچری، قومی ٹیم پہلی اننگزمیں 218  رنز بنا کر آؤٹ 

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی پہلی اننگز کے 222 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم  دوسرے دن کھانے کے وقفے تک صرف 104 رنز سات وکٹوں کے نقصان پر بنا سکی ۔ 

پاکستانی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم کے علاوہ کسی بلے باز نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا ۔ بابر اعظم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 119 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ 

گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 13، امام الحق 2، اظہر علی 3، محمد رضوان 19، آغا سلمان 5، محمد نواز 5 اور شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکن سپنر پرابھات جایاسوریا نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دوسرے روز کا کھیل آؤٹ فیلڈ گیلی ہوجانے کے سبب تاخیر کا شکار ہوا تھا۔

گال ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن میزبان ٹیم 66 اعشاریہ 1 اوورز میں 222 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔  اس کے جواب میں پاکستان کی طرف سے عبد اللّٰہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑی بالترتیب 13 اور 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

گرین کیپ نے پہلے دن کے اختتام پر 18 اوورز میں 2 وکٹ پر 24 رنز بنائے۔ 

Advertisement