Advertisement

پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا

کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ( کل) شروع ہو گا۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 23rd 2022, 6:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ  کل شروع ہوگا

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ اتوار سے گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہو گا ، پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ 

پاکستانی ٹیم مایہ نازبلے باز  بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ، فاسٹ باؤلر شاہین  شاہ آفریدی انجری کے باعث دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے ، ان کی جگہ حارث رؤف یا فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

 سری لنکن ٹیم کو دیمتھ کرونا رتنے لیڈ کر رہے ہیں  ، جبکہ ٹاپ آرڈر بیٹر پاتھم نسانکا فٹنس مسائل سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے  دستیاب ہوں گے جبکہ انجرڈ ماہیش تھیکشنا کی جگہ لکشیتھا مانا سنگھے کا ٹیسٹ ڈیبیو متوقع ہے۔

واضح رہے کہ گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان سری لنکا کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 

Advertisement
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 14 گھنٹے قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • ایک دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 8 گھنٹے قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 2 دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 8 گھنٹے قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • ایک دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
Advertisement