Advertisement

پڑھنا لکھنا نہیں آتا، کرکٹر نہ ہوتا تو مزدور ہوتا، شاداب خان

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ کرکٹر نہ ہوتا تو مزدور ہوتا کیونکہ پڑھنا لکھنا نہیں آتا تھا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جولائی 24 2022، 1:48 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پڑھنا لکھنا نہیں آتا، کرکٹر نہ ہوتا تو مزدور ہوتا، شاداب خان

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شاداب خان نے بتایا کہ شاہد خان آفریدی کے ساتھ کھیلنے کی خواہش رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹنگ میں اوپننگ کرنا چاہتا ہوں، جیسے ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے، ویسے ہی کھیلتا ہوں۔

پاکستانی آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اگر مجھے نکال دیا تو جو فرنچائز منتخب کرے گی، کھیل لوں گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف خود پر اعتماد زیادہ ہے کیونکہ بھارت کو پہلی بار ورلڈکپ میں شکست دی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement