سعودی عرب: کورونا کے پیش نظر مسلمانوں پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی، رواں سال رمضان المبارک کے لیے کورونا وبا سے متعلق ایس اوپیز جاری کردیئے گئے جس کے تحت اس سال بھی مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں اجتماعی افطاری اور اعتکاف پر پابندی عائد رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقدس مساجد کے انتظامی سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کورونا وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان 1442 کے لیے ایس اوپیز کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مسجد الحرام میں مطاف عمرہ کا اجازت نامہ رکھنے والے متعمرین کے لیے کھولا ہوگا تاہم مطاف میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عمرہ متعمرین کو خانہ کعبہ چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔حرمین شریفین کی مساجد میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ہینڈ سینٹائزر ہر جگہ دستیاب ہوں گے۔
ذرائع کےمطابق افطار دسترخوان لگانے پر پابندی ہوگی البتہ افطار پیکٹ پیش کیے جاسکیں گے۔ حرمین شریفین میں صرف کھجور کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی باقی ہر قسم کی خوراک تقسیم کرنے پر پابندی ہوگی۔ مکہ میں عبادت گزاروں کو صرف شاہ عبداللہ کی توسیع والے حصے، پہلی منزل اور صحن میں عبادت کرنے کی اجازت ہوگی۔مطاف عام عبادت گزاروں کے لیے بند رہے گا۔
خیال رہے کہ حرمین شریفین کی دونوں مساجد میں اعتکاف پر پابندی ہوگی۔ آب زم زم صرف انفرادی طور پر بوتلوں میں مہیا کیا جائے گا۔ صرف 10 رکعت تراویح اور 3 رکعت وتر پڑھائی جائیں گی۔میڈیا سے گفتگو میں شیخ الرحمان السدیس کا مزید کہنا تھا کہ مطاف کے صحن کا ایک حصہ عمرہ زائرین کے لیے خاص ہوگا جبکہ مسجد الحرام میں 5 مصلے ہوں گے، مشرقی صحن میں بھی نماز کے لیے صفیں قائم کی جائیں گی۔
الرحمان السدیس نے مسجد الحرام کے مترجمین کے حوالے سے بتایا کہ زائرین کے لیے حرم گائیڈ کی سہولت فراہم کی جائیں گی اور 23 زبانوں میں مفتیان کرام کے سامنے زائرین کے سوالات پیش کریں گے اور پھر ان کے جواب کا خلاصہ زائر کی زبان میں بیان کیا جائے گا۔الرحمان السدیس نے کہا ہے کہ عمرہ معتمرین کو چاہیے کہ مسجد الحرام یا مسجد نبویؐ آنے سے قبل کورونا وائرس کی ویکسی نیشن بھی لازمی کروالیں۔

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- a day ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 4 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- a day ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 6 hours ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 hours ago






