اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ آخر سچ کی جیت ہوگی، کل فیصلہ آجائے گا، عوام کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔


تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ کی جانب سے سنائے جانے والے فیصلے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عدالت میں بار بار جج صاحبان نے ان کوموقع دینے کی کوشش کی، جج صاحبان پوچھتے رہے کہ یہ بتا دیں ہمارے فیصلے میں کہا ں لکھا ہے کہ فیصلہ پارٹی لیڈر کرے گاْ؟ بار باران سے سوال پوچھا گیا لیکن کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا، کسی وکیل نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر بات نہیں کی، ان کی کوشش تھی کہ کسی طرح ان کو مزید وقت مل جائے۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کورٹ کے فیصلوں نے تصدیق کی کہ حمزہ شہباز کبھی وزیراعلیٰ منتخب ہوا ہی نہیں تھا، تمام چیزیں واضح ہوگئی ہیں، ہم ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کے دن سے دلیل کا انتظار کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ فل کورٹ بنانے کا مطالبہ غلط تھا جسے سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا ہے، امید ہے کل حتمی فیصلہ ہو جائے گا، یہ ن لیگ کی پارٹی نہیں ہے کہ فیصلہ پسند نہ آئے تو سپریم کورٹ پر حملہ کرا دے۔

اسلام آباد: رمشا کالونی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کابے دردی سے قتل
- 4 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بجلی کے تھری فیز میٹرز کو جدید اسمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

عالمی رینکنگ میں کراچی پورٹ کی کی نمایاں کاکردگی، 405 سے 61 ویں نمبر پر آگیا
- 4 گھنٹے قبل

کراچی : ملیر اور لیاری ندیاں بپھرنے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل، پاک فوج سے مدد طلب
- 7 گھنٹے قبل

کراچی کے علاقے گڈاپ کی کونکر ندی میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

نیپال : حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران سابق خاتونِ اول راجیہ لکشمی ہلاک ہوگئیں
- 6 گھنٹے قبل

وزن گھٹانے والی دوا ’’اوزیمپک‘‘ کے فوائد اور نقصانات بارے ماہرین کیا کہتے ہیں؟
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کرلیا
- 38 منٹ قبل

فرانسیسی صدر نے ملک کے وزیردفاع کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب میں حالیہ سیلاب سے76 افراد ہلاک، 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر
- 2 گھنٹے قبل

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، وزارت آبی وسائل نے سیلاب الرٹ جاری کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- 5 گھنٹے قبل